بنگارپیٹ بی جے پی رہنماؤں کے اختلافا ت دور:چندرا ریڈی

بنگارپیٹ:6فروری (احسان اللہ خان نامہ نگار)بنگارپیٹ ٹاؤن میونسپل کونسل کے سابق صدر کے چندرا ریڈی کے دفتر میں بنگارپیٹ تعلقہ بی جے پی کے زیراہتمام ایک اخباری کانفرنس منعقد کی گئی۔ چندرا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروز چہارشنبہ 8 فروری ہتور ہوبلی سے تعلقہ بی جے پی کے زیراہتمام ایک مہم کاآغاز ہوگاجس میں بنگارپیٹ حلقہ کے اسمبلی انتخابات کے بی جے پی امیدوار ایم نارائن سوامی بی پی وینکٹ، بی وی مہیش، شیسو کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ بروز جمعہ10 فروری کو بوڈی کوٹہ بروز ہفتہ11فروری کو کمسندرم بروز اتوار 12 فروری کو ڈی کے ہلی اور بروز پیر 13فروری کو سولی گونٹے میں بنگارپیٹ تعلقہ کے زیر اہتمام بی جے پی مہم منعقد کئے جائے گے۔ انہوں نے کہاکہ 8 فروری کی مہم میں کولار ضلع کے نگران کار وزیر منی رتنا کولار کے رکن پارلیمان ایس منی سوامی ضلع کولار بی جے پی کے صدر ڈاکٹر وینو گوپال بی جے پی کے رکن کونسل چلا وادی نارائن سوامی کے علاوہ اور بھی دیگر لیڈر کا شرکت کریں گے۔اس موقع پر بنگار پیٹ کے سابق بی جے پی رکن اسمبلی ایم نارائن سوامی بی پی وینکٹ منی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26جنوری کولار میں بی جے پی لیڈرس کے موجودگی میں بنگارپیٹ حلقہ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اسمبلی انتخابات کیلئے بنگارپیٹ امیدوار کیلئے تفصیل سے بات کی گئی اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ بنگارپیٹ حلقہ کیلئے امیدوار کا فیصلہ ہائی کمان کے ہاتھ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگار پیٹ بی جے پی لیڈرس کے آپسی اختلافات دور ہوگئے ہیں۔ اور ہم سب نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ حلقہ کیلئے جو بھی امیدو ار ہوگا ہم سب ملک کر امیدوار کی کامیابی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور مرکز میں جو بی جے پی حکومت چل رہی ہے اور حکومت کی طرف سے جو بھی اسکیمیں عوام کیلئے جاری ہورہی ہیں انہیں عوام تک پہنچانا ہوگا، اس موقع پر ضلع پنچایت کے سابق رکن بی وی مہیش،شیو بنگارپیٹ تعلقہ بی جے پی کے صدر ناگیش کے علاوہ دیگر موجود تھے۔