جمعےۃ علماء اور این آئی یو ایم اسپتال کے زیر اہتمام مفت میڈیکل اور حجامہ کیمپ

RushdaInfotech February 7th 2023 urdu-news-paper
 جمعےۃ علماء اور این آئی یو ایم اسپتال کے زیر اہتمام مفت میڈیکل اور حجامہ کیمپ

کنکا پورہ:6فروری(راست)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ماگڑی روڈ، کوٹیگے پالیہ بنگلور اور جمعےۃ علماء کنکاپورہ کے اشتراک سے بلال شادی محل، مسلم بلاک کنکا پورہ میں مفت میڈیکل کیمپ اور مفت حجامہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ورلڈ کینسر ڈے کے تعلق سے ”سرطان عنق الرحم“ پر عورتوں کے درمیان بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ایک لکچر کا بھی اہتمام کیا گیا جس کو پروفیسر عرشیہ سلطانہ نے بہت بہترین انداز میں پیش کیا۔ عورتوں کے پوشیدہ امراض و علاج کیلئے الگ سے لیڈی ڈاکٹرس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کیمپ میں مریضوں کے معائنہ اور امراض کی تشخیص کے ساتھ ضرورت مند لوگوں کا مفت بلڈ شوگر چیک اپ اور مفت حجامہ مرض کی نوعیت کے اعتبار سے کیا گیا۔ تقریباً ساڑھے چار سو لوگوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت یونانی دواؤں کے ساتھ،روغن ہفت برگ اور عرق عجیب بھی تقسیم کیا گیا جس سے عوام و خواص نے خوب استفادہ کیا۔انسٹی ٹیوٹ کے جن ماہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات انجام دیں ان میں پروفیسر عرشیہ سلطانہ،ڈاکٹر محمد اعظم،ڈاکٹر محمد نایاب قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ پی جی ڈاکٹرس میں سریش،ناہید، تحسین بانو،سمیہ صابر،فرح حسن، محمد شکیل، ناصر یوسف میر نے اپنی بھرپور ذمہ داری نبھائی۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں نیاز صاحب اور جمعیت کے اراکین نے بہت اہم رول ادا کیا۔


Recent Post

Popular Links