اعزازیہ میں اضافہ،ملازمت مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کو لے کرمعذورین انجمن کی جانب سے احتجاج

RushdaInfotech February 3rd 2023 urdu-news-paper
اعزازیہ میں اضافہ،ملازمت مستقل کرنے سمیت  دیگر مطالبات کو لے کرمعذورین انجمن کی جانب سے احتجاج

بنگلورو۔2فروری(سالار نیوز)ریاست کے شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف محکمہ جات میں خدما ت انجام دے رہے 6,800معذورین کے اعزازیہ میں اضافہ،ان کی ملازمت مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کو لے کر سرکاری معذور ملازمین کی انجمن نے شہر کے فریڈم پارک میں احتجاج کیا۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے انجمن کے صدر امبو جی پی موٹو نے کہا کہ ریاست کے تمام معذورین کو ان کے مقام پر ہی سماجی،تعلیمی،اقتصادی اور باز آباد کاری خدمات فراہم کی جائیں۔انہوں نے اس بات کی بھی مانگ کی کہ معذورین کے گزر معاش کے لئے درکار سہولت فراہم کرنے کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اسکیمیں جیسے اسکالر شپ، دو پہیہ والی گاڑیاں، یو ڈی آئی ڈی کارڈ،روزگار اور تربیت کی سہولتیں ان کی دہلیز تک مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف محکمہ جات میں 6.860معذورین گزشتہ15سال سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،انہیں جاب سیکورٹی نہیں ہے،اس کے علاوہ جن دفاتر میں خدمات انجام دے رہے ہیں وہاں پر انہیں بنیادی سہولتیں فراہم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ معذورین مستقل ملاز مت کی امید میں ہیں، اسی امیدکے تحت زندگی گزار رہے ہیں، اسلئے حکومت کو چاہئے کہ وہ مذکورہ
معذورین کی ملازمت کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مطالبات کو فوری پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ان کے مطالبات کو پورا کرنے میں غیردلچسپی کا مظاہر ہ کرے تو آنے والے دنوں میں انجمن کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائے گی۔


Recent Post

Popular Links