آٹو رکشااورکیاب میں ڈرائیور کی جانکاری پر مشتمل ”کیو آر کوڈ“ سٹی ٹرافک پو لیس کی جانب سے متعارف کرنے کا منصوبہ

RushdaInfotech February 3rd 2023 urdu-news-paper
آٹو رکشااورکیاب میں ڈرائیور کی جانکاری پر مشتمل ”کیو آر کوڈ“  سٹی ٹرافک پو لیس کی جانب سے متعارف کرنے کا منصوبہ

بنگلورو۔2فروری(سالار نیوز)شہر بنگلور میں آٹو رکشا کیاب میں سفر کے دوران اگر ڈرائیور کی جانب سے کو ئی تکرار ہو ئی یا زیادہ رقم وصول کی تو فوراً پو لیس میں شکایت درج کرنے آسانی کے لئے سٹی ٹرافک پو لیس شعبہ نے ڈرائیور کی مکمل جانکاری پر مشتمل”کیو آر کوڈ“ متعارف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اطلاع کے مطابق شہر میں مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر 10سال قبل ہی آٹو رکشا اور کیاب میں ڈرائیور کی مکمل جانکاری پر مشتمل ”ڈسپلے کارڈ“کی تنصیب لازمی قرار دی گئی تھی۔ لیکن اکثر آٹو رکشااور کیاب میں ”ڈسپلے کارڈ“ قانون پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے،اس لئے ٹرافک پو لیس نے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کر تے ہو ئے ”ڈسپلے کارڈ“ کی بجائے ”کیو آرکارڈ“ متعارف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آٹو رکشا اور کیاب میں نصب ”ڈسپلے کارڈ“ میں ڈرائیور کا نام،تصویر، بیاڈج کا نمبر،ڈرائیونگ لائسنس نمبر،پتہ،خون کا گروپ سمیت دیگر تفصیلات رہتی ہیں۔ اس کارڈ کو مسافروں کے سامنے نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔اسلئے”ڈسپلے کارڈ“ کی بجائے ”کیو آر کوڈ“ نصب کرنے کو لازمی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں سٹی ٹرافک پو لیس شعبہ کے جوائنٹ کمشنر ایم این انو چیت نے بتا یا کہ ”ڈسپلے کارڈ“ کی بجائے ”کیو آر کوڈ“ متعارف کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ آٹو رکشا اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانکاری پر مشتمل ”کیو آر کوڈ“ مرتب کرنے کے بعد مسافروں کو اسکین کرنے آسانی کے لئے علاحدہ ایپ تیار کرنے موجودہ سٹی ٹرافک پو لیس شعبہ کے وین سائٹ پر ہی ”کیو آر کوڈ“ لنک فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ13دسمبر2005کے دوران بی پی او ملازمہ پرا تیبھا شری کنٹھا مورتی (27)کے کیاب ڈرائیور شیو کمار نے عصمت دری کر کے قتل کیا تھا۔ ڈرائیور کا پتا لگانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا،جس کے بعد ”ڈسپلے کارڈ“ کی تنصیب جاری کی گئی تھی،لیکن اکثر آٹو رکشا اور ٹیکسی ڈرائیورس اس پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔


Recent Post

Popular Links