اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech February 3rd 2023 urdu-news-paper
  اعلانات و مراسلات

مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مجلس تفسیر قرآن مجید
بنگلور(راست) مسجد عائشہ، منگمنا پالیہ، بومن ہلی،بنگلور میں مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر، بنگلور بروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے قرآن مجید کی تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ مستورات کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست) بروز جمعہ3فروری بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور، تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اور قرآن سمجھنے کی کوشش کریں۔
(ادارہ قرآن سنٹر بنگلور)
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہے۔
(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادے کی گزارش ہے۔ (خالد سرور،سکریٹری)
مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر جمعہ بعد نماز عشاء جاری ہے۔ جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلورتفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔(محمد افسر، صدر)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست)مسجد عرفات،دیو سندرا، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب حضرت مولانا مفتی محمد زکریا قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔
(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
جشن یوم ولادت حضرت سیدنا علی ؓوگیارھویں شریف وضیافت عام
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ 3/فروری بعد نماز مغرب، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ امیر المومنین حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی جشن یوم ولادت و حضرت سیدنا غوث الاعظم دستگیر ؓ کی گیارھویں شریف منعقد کی گئی ہے۔ قاری صوفی ولی با قادری،فاتحہ خوانی و دعا کریں گے۔ یہ کارروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کی منیجنگ کمیٹی کی زیرنگرانی ادا کی جائے گی۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ (عبدالعلیم،سکریٹری)
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست)مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے جس میں مولانا الشاہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر کریں گے۔ دعا ہوگی اور حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت کرکے سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
درگاہ حضرت خواجہ سید نظر اولیاء میں نیازِ امام جعفر صادقؓ
بنگلورو۔(راست) بروزجمعہ3/فروری بعد نمازِ جمعہ تا رات 10بجے تک،بمقام آستانہئ حضرت خواجہ سید نظر اولیاء المعروف سہاگ کے پیر،بازوئے سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ، بنگلور میں حضرت امام جعفر صادق ؓ کی نذر و نیازفاتحہ خوانی منعقد ہے۔ اور لنگر عام کا انتظام کیا گیا ہے۔عاشقانِ اولیائے کرام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں شرکت کرکے ثوابِ دارین حاصل کریں۔ (خادمان درگاہ حضرت خواجہ سید نظر اولیاء المعروف سہاگ کے پیرؒ، میسور روڈ بنگلور)
آج مسجد رسولؐ اللہ میں ماہانہ محفل دُرود وختم قادریہ شریف
بنگلورو۔(راست) نوری فاؤنڈیشن بنگلور کے زیراہتمام مسجد رسولُ اللہؐ اہلسنت و جماعت نیوگروپن پالیہ بنگلور میں 3فروری بروز جمعہ بعد نماز عشاء ماہانہ محفلِ درود و ختم قادریہ شریف وذکراللہ کی مبارک محفل منعقد کی گئی ہے۔ہر عیسوی مہینہ کی پہلی جمعہ محفل درود و ختم قادریہ شریف کاانعقاد ہوتا ہے اور محفل کے اختتام پرلنگر غوثِ اعظم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔لہٰذا تمام برادرانِ اسلام سے شرکت کی درخواست ہے۔(نوری فاؤنڈیشن بنگلور)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو (راست) ہر جمعہ مسجد معظم، بی ٹی ایم لے آؤٹ، بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی (چینئی)حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب کرتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین سے گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ (صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلور(راست)بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلورامین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور)
جامع فیض القرآن میں جلسہ
شکاری پور۔(راست)جامعہ فیض القرآن نرساپور، شکاری پور تعلقہ شیموگہ ضلع کا ایک معروف دینی ادارہ ہے جس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ(SSLC) تک اسکول کی تعلیم کا بھی مکمل نظام ہے۔ 5 فروری 2023ء بروز اتوار کو مدرسہ کے احاطے میں ایک جلسہ منعقد ہے۔ صدارت حافظ امجدحسین کر ناٹکی کریں گے۔ مولانا محمد مقصود عمران رشادی،امام و خطیب جامع مسجد سٹی مارکٹ، مفتی احمد سراج، مولانا فضل الرحمن، مفتی اظہر ندوی بھی شریک رہیں گے۔ تمام سے گزارش ہے کہ شریک ہو کر جلسہ کو کامیاب بنا ئیں۔ مستوارت کے لئے پردے کا نظم رہے گا۔رمضان المبارک میں بھی مدرسہ میں تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔ فوراً اپنے بچوں کو داخلہ کروائیں۔ (محمد ابوبکر حیات مدنی، مہتمم مدرسہ فیض القرآن)
سخا بیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو(راست) بروز ہفتہ4فروری صبح 10بجے تا ظہر مسجد القیوم امرجیوتی لے آؤٹ تھنی سندرا میں سخا بیت المال کی جانب سے ظفر اللہ کی نگرانی میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور عورتوں کیلئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
(عبد الحفیظ رشادی، صدر سخا بیت المال بنگلور)
عربی زبان میں قرآن حدیث کی تعلیم کا موقع
بنگلورو۔(راست)جامعہ امام سید نذیر حسین محدث دہلوی، بنگلورو کے تحت،ایچ آر ایجوکیشنل اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ رجسٹرڈ کے زیر انتظام چلنے والے نواب صدیق حسن خان انسٹی ٹیوٹ فار عربک اسٹڈیز میں عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں تین سالہ ڈپلومہ کورس متعارف کروایا گیا ہے۔تفسیر،حدیث فقہ اور عقیدہ کے مضامین پر مشتمل 3سالہ 6سمسٹرزکورس عربی زبان میں پڑھایا جائے گا۔پیر تا جمعہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے الگ الگ تعلیم کا نظم ہے۔ عمر کی کوئی حد نہیں۔قرآن پڑھنے کسی بھی ایک زبان اردو/ انگریزی کو پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت ہو۔کم از کم ایس ایس ایل سی کامیاب ہوں۔ یکم مئی 2023 سے تعلیمی سال براے 2023/24کے لئے داخلہ ہوں گے رجسٹریشن اور داخلہ کے لئے رابطہ کریں۔ 80888 99868
آج جامع مسجد سٹی میں 6 اجتماعی نکاح
بنگلورو۔(راست) جامع مسجد بنگلور سٹی میں آج بروز جمعہ 3فروری بعد نماز جمعہ6غریب جوڑوں کی اجتماعی نکاح کی محفل منعقد ہوگی۔ تمام احبا ب سے التماس ہے کہ عقد نکاح کی مجلس شر کت کریں اور عاقدین کے حق میں دعا کریں۔ (سکریٹر ی، جامع مسجد، بنگلور سٹی)
عربی وفارسی زبان سیکھنے مفت کو رس
بنگلورو۔(راست)قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان حکومت ہندنئی دہلی کی جانب سے ایک سالہ و دو سالہ کورس ان اردو عربی فارسی زبان سیکھنے اور عربی بول چال کے لئے مفت کورس چلائے جاتے ہیں جن میں داخلے کے لئے عمر اور تعلیمی لیاقت کی کوئی قید نہیں۔ خواہشمند احباب10 فروری سے پہلے دو فوٹو اور آئی ڈی کارڈ زیراکس کے ساتھ ہر اتوار ظہر سے عصر کے درمیان مدنی پبلک اسکول، کولس پارک (اے کے لیس شادی محل کے پیچھے، شیواجی نگر) پہنچ کر اپنا داخلہ کروائیں۔ قرآن فہمی اور ممالک عربیہ میں کام کے خواہشمند احباب کے لئے ایک سنہرا موقع ہے۔ ہرا تو ار اسی اسکول میں مفت کلاس کا انتظام رہے گا۔(سکریٹری محمد ضمیر الدین: 9341701352)


Recent Post

Popular Links