درگاہ حضرت سید شاہ پیر شاہ محی الدین ثانی قادریؒمیں وزیر داخلہ محمد محمود علی کی حاضری

حیدرآباد۔2/فروری (ایجنسی)ڈاکٹر مولانا پیر زادہ سید شاہ تنویر عالم قادری الموسوی جیلانی کی کتاب'' کنزا محی الدین ثانی'' کی رسم اجرا عمل میں آئی۔343 عرس شریف جگر گوشہ حضور غوث الاعظم دستگیرؒ درگاہ حضرت سید شاہ پیر شاہ محی الدین ثانی قادری ؒ کا عرس مولانا سید شاہ محمد فضل اللہ قادری کی نگرانی میں منایا گیا۔خاندانی افراد مشائخ عظام مریدین و معتقدین موجود تھے۔دوسرے دن محفل چراغ درگاہ حضرت سید شاہ پیر شاہ محی الدین ثانی قادریؒ منعقد ہوئی جس میں ایک کتاب کنز شاہ محی الدین ثانیؒکی رسمِ اجراء بدست مولانا پیر سید محمد فضل اللہ قادری الموسوی، محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ عمل میں آئی۔ مولانا پیر زادہ سید شاہ واصف عالم قادری الموسوی نے تمام مہمانوں کی گل پوشی کی۔مولانا پیرزادہ سید شاہ مختار عالم قادری الموسوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ایڈوکیٹ مولانا سید قبول اللہ حسینی بندہ نوازی۔سیدہ زینب ایجوکیشن فاونڈیشن بنگلور کے چیرمین محمد عتیق احمد قادری نے سجادہ نشین اوروزیر داخہ تلنگانہ کو بنگلور آنے کی بھی دعوت دی۔محمد حمید قادری نے مہمانوں کا استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا۔