والدین بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں۔ رمیش کمار

RushdaInfotech February 3rd 2023 urdu-news-paper
والدین بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں۔ رمیش کمار

سرینواسپور۔2فروری (شبیر احمد) رکن اسمبلی کے آر رمیش کما رنے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرواکے سرکاری سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ تعلقہ کے کوپہ وارپلی میں 5لاکھ کی لاگت سے تعمیر سرکاری پرائمری اسکول کے کمپاؤنڈ کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلقہ میں سرکاری اسکول بہتر طریقے سے خدمت انجام دے رہے ہیں، نجی اسکولوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور تعلقہ کے ہر اسکول کو بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں پینے کا پانی، بیت الخلاء، کلاس روم، کمپاؤنڈ، لائبریری کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس لئے والدین بلا خوف بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں۔ انہو ں نے اساتذہ کو آواز دی کہ وہ سرکاری اسکولوں کی بقا کی جانب خصوصی توجہ دیں اور والدین کو منا کر بچوں کا داخلہ کروائیں۔ کمپاؤنڈ کا افتتاح ریاستی دلت تنظیموں کے سربراہ منی سوامی نے کیا۔ اس موقع پر گرام پنچایت صدر گوتمی منی راجو، پی ڈی او غوث صاب، انجینئر گوتما، منجو، منی اپا، بابو ریڈی ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links