سدھاکر سیاسی طو رپر زبان کو قابو میں رکھیں۔ کمار سوامی

باگے پلی۔2فروری(نامہ نگار) ریاستی وزیر صحت سدھاکر کو خوردنی سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے۔سدھاکر کو دولت کا نشہ سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔سدھاکر کو سیاسی طور پر اپنی زبان پر قابو رکھنی چاہئے۔ یہ بات سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے باگے پلی میں آمد کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ سدھاکر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے انیتا کمار سوامی کو چکبالاپور ضلع سے امیدوار بنانے کی بات کہہ رہے ہیں جبکہ کمار سوامی نے سوال کیا،”میں کیا پاگل ہوں کہ انیتا کمار سوامی سے اس ضلع سے امیدوار بناؤں؟ سدھاکر دولت کے نشے اوراقتدار کی بدولت اپنی زبان پر کنٹرول کر نہیں پارہے ہیں۔ پنچ رتنا یاترا سے ریاست میں جنتادل سیکولر کو بہت ہی فائدہ پہنچ رہا ہے ہر جگہ عوامی حمایت حاصل ہورہی ہے۔اس سے یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں جنتادل سیکولر کے حق میں ریاست کے عوام ووٹ دیں گے۔ہمارا اپنی پارٹی کو اقتدار میں لانے اور کسانوں سمیت تمام طبقات کے مفادات کی حفاظت کرنے کے سوا اور کچھ بھی مقصد نہیں ہے۔ اس کے سوا میں بھی کسی دوسرے موضوع کے بارے میں توجہ دینا ہی مناسب نہیں سمجھتا۔“کمار سوامی نے بتایا کہ ہاسن سمیت تمام اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے سلسلے میں کوئی بھی دقتیں نہیں ہیں۔ سبھی امیدواروں کا انتخاب آسانی کے ساتھ کر لیا جائے گا۔کمار سوامی نے سدرامیا کے ریمارکس پر کہا، ”میں تو جیتنے والوں کی دم پکڑ رہا ہوں مگر سدرامیا تو ہارنے والوں کی دم پکڑ کر انکے پیچھے بھاگتے ہیں۔“انہوں نے بتایا کہ باگے پلی اسمبلی حلقہ کے لئے امیدوار کا اعلان کردیا گیا ہے. یہاں پر صرف عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہی انیتا کمار سوامی کا نام لیا جارہا ہے۔اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنتادل سیکولرکا کسی بھی پارٹی سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتااور سی پی یم کی جانب سے بھی اب تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔