جھیلوں کو 35لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا: کرشناریڈی
چنتامنی:2فروری(منصور احمد)رکن اسمبلی ایم کرشناریڈی نے کہا کہ تعلقہ میں گزشتہ برسات کے موسم کی وجہ سے ٹوٹنے والی جھیلوں کی ترقی کے لئے4702کھاتے میں تقریباً 5-6کروڑ کی لاگت سے ان کی مرمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے تعلقہ کے کیوار میں 70لاکھ روپے کی لاگت سے کیوار جھیل اور اککیمنگلا جھیلوں کی مرمت کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بارش کے موسم میں کئی جھیلوں سے پانی نکلتا تھا۔ محکمہ برائے چھوٹی آبپاشی نے فوری طور پر پانی کے اخراج کو عارضی طور پر روک دیا۔ پانی کے بہنے کے لئے کنکریٹ کو تھوڑی اونچائی پر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجویز دی گئی ہے کہ پانی کو نیچے جانے کے لئے پائپ نصب کیا جائے۔ کیوارا اور اککیمنگلا جھیلوں کو 35 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ افسران اور ٹھیکیداروں کو 2-3 ماہ کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کام معیاری ہونا چاہئے۔انہوں نے انتباہ کیا کہ شکایت ملنے پر ٹھیکیداروں اور اہلکاروں کے خلاف کار روائی کی جائے گی۔ اس موقع پر سابق ضلع پنچایت رکن شیخ مولا، قائدین کیوارا سبریڈی، بناہلی روی،سابق ولیج پنچایت صدر منجو ناتھ، پردیپ، جے سندیپ، پربھاکر، جے سی بی شیوا، رام چندر، وینکٹیش، راجگوپال، منجوناتھ گوڑا اور دیگر موجود تھے۔