وظیفہ یاب پولیس افسر کے اعزاز میں وداعی تقریب

RushdaInfotech February 2nd 2023 urdu-news-paper
وظیفہ یاب پولیس افسر کے اعزاز میں وداعی تقریب

کے جی ایف:یکم فروری (سالارنیوز) ضلع محکمہ پولیس کی جانب سے یہاں ایک وظیفہ یاب پولیس افسر کی وداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انڈرسن پیٹ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) میاتھیو الگزانڈر 30سالہ خدمت کے بعد 31جنوری کو وظیفہ یاب ہوئے۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے جی ایف دفتر میں منعقد وداعی اجلاس کی صدارت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر کے دھرنی دیوی نے کی۔ الگزانڈر کی شالپوشی کرکے سند اور دیگر تحائف دئے گئے۔ مہمانان خصوصی کے طو رپر ڈی وائی ایس پی رمیش، اڈمنسٹریٹر وشواناتھ اور ضلع کے دیگر پولیس اہلکار حاضر رہے۔ سرکل انسپکٹر کمار سوامی نے استقبال کیا۔ سب انسپکٹر سنیل کمار نے رپورٹ پیش کی۔ نظامت منجوناتھ نے کی اور شکریہ دواکرنائیڈو نے ادا کیا۔


Recent Post

Popular Links