سرینواسپور حلقہ میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے: شیواریڈی

RushdaInfotech February 2nd 2023 urdu-news-paper
سرینواسپور حلقہ میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے: شیواریڈی

سرینواسپور: یکم فروری (شبیر احمد) سابق رکن اسمبلی وضلع جنتادل (ایس) صدر وینکٹا شیوا ریڈی نے گزارش کی کہ آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں جنتادل (ایس) امیدواروں کو منتخب کریں۔تعلقہ کے اپراہلی گاؤں میں جنتادل (ایس)کی انتخابی مہم کے دوران وینکٹا شیواریڈی نے یہ گزارش کی اور کہا کہ یہ انتخابات ان کے آخری انتخابات ہیں، اس لئے عوام انہیں آشیرواد دے۔ تعلقہ میں ترقی صرف ان کے دور اقتدار ہوئی ہے، جبکہ موجودہ دور میں تعلقہ،ترقی سے کوسوں دور ہے۔ حکومت کی سہولتوں کو مناسب طریقہ سے تقسیم نہیں کیا گیا۔ گھروں کی منظوری میں امتیاز برتا گیا ہے اور دلت طبقات کو بورویل منظور نہیں کئے گئے۔ جنتادل (ایس) کے ریاستی جنرل سکریٹری شیوا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ووٹرس باشعور ہیں، صرف بینکوں سے قرضہ جاری کرنے سے ووٹ نہیں ملیں گے۔ تعلقہ میں اس مرتبہ تبدیلی کی لہر چلی ہے اور جنتادل (ایس) امیدوار کی جیت یقینی ہے۔ اس موقع پر کانگریس نے نارائن سوامی، مہیش،بوڈلامنی سوامی ودیگر کئی افراد نے جنتادل (ایس) میں شمولیت اختیار کی۔ جلسہ میں سابق ضلع پنچایت رکن توپلی نارائن سوامی، سرینواس، مہیلا صدر گائتری متپا، اعظم خان،شیواریڈی ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links