اساتذہ پرائمری تعلیم کو زیادہ اہمیت دیں: رمیش کمار

RushdaInfotech February 2nd 2023 urdu-news-paper
اساتذہ پرائمری تعلیم کو زیادہ اہمیت دیں: رمیش کمار

سرینواس پور:یکم فروری (نامہ نگار) رکن اسمبلی کے آر رمیش کمار نے کہا کہ اساتذہ پرائمری تعلیم کو زیادہ اہمیت دیں۔ یہاں رنگا رتے ہائی اسکول کے احاطہ میں تعلقہ محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے منعقد کلیکا ہبا کا افتتاح کرتے ہوئے رمیش کمار نے اس خیال کا اظہار کیا۔انہو ں نے کہا کہ اساتذہ کواچھی تنخواہ حاصل ہوتی ہے لیکن سرکاری اسکول میں طلبہ کی تعداد گھٹتی جارہی ہے،اس سلسلہ میں اساتذہ محاسبہ کریں۔ پرائمری تعلیم اور بنیادی صحت سب سے اہم ہیں یہ دونوں شعبے حکومت کے کنٹرول رہنے چاہئیں، نجی اداروں کے حوالے کرنے سے نقصان ہوگا۔پہلی مرتبہ جب رکن اسمبلی منتخب ہوئے تو ٹاؤن کیلئے سرکاری فرسٹ گریڈ کالج منظور کرانے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کیا گیا اور اب مرد وخواتین کیلئے علاحدہ فرسٹ گریڈ کالج شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ بی ای او اوما دیوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووِڈ کے بعد اسکولوں میں کلیکا ہبا کا آغاز کیا گیا جو تعلقہ کے 24کلسٹرس میں شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پی ایل ڈی بینک کے صدر دمبال اشکوک،تعلقہ سرکاری ملازمین تنظیم کے صدر ناگراج، اکمل، عارف پاشاہ، ای سی او صادق پاشاہ، میر معلم بائراریڈی، انیس احمد ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links