موبائل سے دوری سے،بچوں کی صلاحیت میں اضافہ ممکن
وجیاپورہ:31جنوری (عبدالمعید، نامہ نگار)موبائیل فون کے استعمال سے بچوں کو دور رکھنے سے ہی بچوں میں اچھی صلاحیت ابھرتی ہے،کورونا کے موقع پر اسکولوں میں تعلیم نہ دینے کی وجہ سے بچوں کو موبائیل فون کے ذریعہ آن لائن کلاسس لئے جاتے تھے۔مگر اب فون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہارروبی انگلش ہائی سکول کے سکریٹری سید رفیق نے اسکول کی 27ویں سالانہ جلسہ کے موقع پر منعقدہ ثقافتی پروگرام اور کھیلوں کی تقریبات کے موقع کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینے سے بچوں میں توانائی اور دماغی صلاحیت میں اضافہ ہے۔ تعلیم ہمارے معاشرے سے غربت کے خاتمے اور بچوں کو تہذیب یافتہ بنانے میں معاون ہے۔ٹاؤن میونسپل صدر راجیشوری بھاسکر نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ شخص اچھی ملازمت حاصل کرکے اپنے خاندان کی تمام بنیادی ضروریات کا خیال رکھ سکتا ہے۔ بچوں کو تعلیم کے ساتھ سماجی زندگی کے ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں اور ایک پڑھا لکھا شخص آسانی سے دھوکہ نہیں دے سکتا اور نہ ہی کسی جرم کا شکار ہو سکتا ہے۔ میرمعلمہ نکہت سلمیٰ نے کہا کہ تعلیم ہر کسی کو بااختیار بناتی ہے۔ یہ جدید اور صنعتی دنیا کی تشکیل میں ایک اہم عنصر ہے۔ لوگوں کو اس مسابقتی دنیا میں ترقی سے نمٹنے کیلئے تعلیم کی ضرورت ہے۔اس موقع پراسکول کے بچوں نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے، اسپورٹس میں کامیاب طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔معلمہ وینا، ڈاینا، مبارک النساء،اسما،فہمیدہ ودیگر اساتذہ اور والدین موجود رہے۔