کسانوں سے تائیدی قیمت پر کھوپرا خریدنے کی افسروں کو ہدایت

RushdaInfotech February 1st 2023 urdu-news-paper
کسانوں سے تائیدی قیمت پر کھوپرا خریدنے کی افسروں کو ہدایت

ٹمکورو:31جنوری (سالارنیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر وائی ایس پاٹل نے افسروں کو ہدایت دی کہ مرکزی حکومت کی تائیدی قیمت اسکیم کے تحت 2022-23سال میں ایف اے کیو معیاری کھوپرے کو فی کوئنٹل 11,750روپئے کے حساب سے ہر ایک کسان سے زیادہ سے زیادہ 20کوئنٹل کھوپرے کی خریداری کی جائے گی جس کیلئے 2فروری سے رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر دفتر ہال میں کھوپرے کی خریداری کے سلسلہ میں نافیڈ اور اے پی ایم سی کمپنیوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے یہ ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی کو آپریٹیو فیڈریشن بنگلور کو ریاست کی جانب سے خریداری ادارہ نامزد کیا گیا ہے جبکہ نافیڈ کو مرکزی حکومت کی جانب سے کھوپرا تائیدی قیمت پر خریدا جائے۔ اس سلسلہ میں 27جنوری کو ہی حکومت نے احکامات جاری کردئے اور کسانوں کو 45دن کے اندر جڑوانے کی ہدایت دی گئی ہے۔فی ایکڑ 6کوئنٹل کے حساب سے ہر ایک کسان سے زیادہ سے زیادہ 20کوئنٹل کھوپرا خریدنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ ضلع کے سرا، ٹپٹور، گبی، چیلور، کنیگل، ٹمکورو،چکنائکنا ہلی، ہلیار اور تروے کیرے کے زرعی مارکیٹوں میں کھوپرا خریدنے کا مناسب انتظام کریں۔ انہو ں نے ہدایت دی کہ تائیدی قیمت پر کھوپرا، دھان اورراگی کی خریداری کے بعد بذریعہ ڈی بی ٹی قیمت راست طو رپر کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرائیں۔ اجلاس میں ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راہل کمار، شاہ پور وارڈ، محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر روی کمار، محکمہ غذا کے ڈپٹی ڈائرکٹر ودیگر افسران حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links