سدارامیا کاکولار سے مقابلہ۔رکن اسمبلی یتیندرا نے جائزہ لیا

RushdaInfotech February 1st 2023 urdu-news-paper
سدارامیا کاکولار سے مقابلہ۔رکن اسمبلی یتیندرا نے جائزہ لیا

کولار:31جنوری (ظہیر عالم) آنے والے اسمبلی انتخابات میں سابق ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا نے کولار اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کااعلان کیا اور اس سلسلہ میں دو تین مرتبہ حلقہ کا دورہ کرکے اجلاس بھی منعقد کئے۔تاہم سدارامیا کے فرزند رکن اسمبلی یتیندرا سدارامیا اور ان کے اہل خانہ کولار کی بجائے دیگر حلقہ سے انتخاب لڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں یتیندرا نے کولار اسمبلی حلقہ کا دورہ کرکے جائزہ لیا اور مختلف پنچایتوں، وارڈز میں اجلاس منعقد کرکے عوامی رائے حاصل کی۔ اس موقع پر رکن کونسل نصیر احمد کی صدارت میں مسلمانوں کا ایک اجلاس طلب کیا گیا اور مسلمانوں کی جانب سے سدارامیا کی بھرپور حمایت کے اعلان پر یتیندرا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید کی ایک کرن جاگی ہے۔ اس موقع پر رکن کونسل انیل کمار،سابق رکن کونسل سدرشن، سدھاکر، مبارک، عبدالقیوم،صلاح الدین بابو، سیف اللہ ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links