اعلانات ومراسلات

مجلس تفسیرقرآن کریم
بنگلور (راست)آج بروزمنگل بعد نماز مغرب مسجد ام الخیر بانسواڑی بنگلور میں کئی مہینوں سے تفسیر قرآن کریم کا بابرکت سلسلہ جاری ہے جس میں مفسر قرآن مولانا محمدادریس قاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر عام وفہم انداز میں بیان فرماتے ہیں -برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے -(ادارہئ قرآن کریم سنٹر)
مدرسہ کی عمارت کیلئے امداد کی اپیل
بنگلور (راست) مدرسہ اسلامیہ عربیہ دارالقرآن،موضع بود، اگروال منڈی، ضلع باغپت اترپردیش میں حفظ،ناظرہ قرآن،اردو دینیات کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم پانچویں تک قائم ہے جس میں 250 سے زیادہ طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں - مدرسہ کا سالانہ خرچ 30 لاکھ روپئے ہے، مدرسہ کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے جس کیلئے مخیر حضرات سے مالی امداد کی گزارش ہے مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں -مولانا منظوراحمد:9456499052- بینک تفصیل:کینرا بینک -باغپت برانچ
A/c No" 85602200037274 IFSC Code: CNRB0018560
عربی زبان سیکھنے کا سنہرا موقع
بنگلور (راست)جوحضرات براہ راست قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کیلئے خوشی کا مقام ہے کہ ”نیوملینیم اسکول“ جے ایچ بی سی ایس لے آؤٹ بنگلور میں 5فروری 2023 بروز اتوار ”عربک لینگویج کلاس“ کا آغاز کیا جارہا ہے - یہ کلاس ہراتوار صبح 10:30بجے سے 12:00بجے تک چلے گی- خواہشمند حضرات جلد سے جلد اپنے ناموں کا اندراج کرالیں - مزیدتفصیل کیلئے اس نمبرپر رابطہ فرمائیں -
(مفتی علم الہدیٰ ندوی:8660581167-شیخ نذیراحمد،صدر نیوملینیم اسکول،بنگلور)