وظیفہ یاب میرمدرس حافظ سیدثنا اللہ نظامی ڈاکٹرذاکرحسین ایوارڈ سے سرفراز
RushdaInfotech
January 31st 2023
urdu-news-paper
شیموگہ-30جنوری(راست) کرناٹکااردو چلڈرنس اکیڈمی کے زیراہتمام شکاری پور میں منعقدہ سہ روزہ جشن ادب اطفال کے دوران متعدد شخصیات کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازاگیاتھا۔ شاعراطفال ڈاکٹرحافظ کرناٹکی کے استاد،سابق میرمدرس ہائی شیموگہ حافظ سیدثنا اللہ نظامی کو ڈاکٹر ذاکرحسین ایوارڈ کیلئے منتخب کیاگیاتھا،لیکن وہ عدم ِ صحت کے سبب جشن ادب اطفال میں نہیں پہنچ سکے۔ اس لئے چلڈرنس اکیڈمی کے چیرمین ڈاکٹرحافظ کرناٹکی نے آج شیموگہ میں اپنے استاذ حافظ سیدثنا اللہ نظامی کے گھرپہنچ کران کی گل پوشی وشال پوشی کرتے ہوئے ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر میرمدرس کے فرزندسیدانواراللہ حماد، ہیچ کے فاؤنڈیشن کے صدر فیاض احمدودیگرموجودتھے-