وشنووردھن کو”کرناٹک رتنا“ ایوارڈ دیا جائے گا:بومئی

RushdaInfotech January 31st 2023 urdu-news-paper
وشنووردھن کو”کرناٹک رتنا“ ایوارڈ دیا جائے گا:بومئی

میسورو-30 جنوری(سالارنیوز) ریاستی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ مشہور کنڑا فلمی اداکار آنجہانی ڈاکٹر وشنووردھن کو کرناٹک رتنا ایوارڈ سے نوازنے حکومت آنے والے دنوں میں مثبت رد عمل کا اظہارکرے گی-میسور میں ایچ ڈی کوٹے روڈ پر ہالالوگاؤں کے قریب ڈاکٹر وشنووردھن پرتشٹھان اورمحکمہ انفرمیشن وعوامی رابطہ کی جانب سے تعمیرشدہ وشنووردھن میموریل کوقوم کے نام منسوب کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا اظہارکیا -انہوں نے کہاکہ اس جلسہ میں شریک افراد نے ڈاکٹر وشنووردھن کو کرناٹک رتنا ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پلے کارڈ تھاما ہے،حکومت آپ کے جذبات کا الزام کرتی ہے اورآنے والے دنوں میں اس سلسلہ میں کارروائی کی جائے گی- انہوں نے خود اس جلسہ میں وشنووردھن کے ایک پرستار کی حیثیت سے شرکت کی ہے انہیں وشنووردھن کی فلم ”ناگراہاؤز“ بہت پسند تھی جبکہ وشنووردھن تاریخی سماجی ہر ایک کردارکو بخوبی نبھاتے تھے - وشنووردھن کے دیہات کے بعد ان کے میموریل کی تعمیرکے سلسلہ میں الجھن پیدا ہوگئی اس موقع پر ان کی بیوی اداکارہ بھارتی اور انرودھ نے میسور میں ہی میموریل تعمیرکرنے کا فیصلہ کیا اوراس وقت کے وزیراعلیٰ بی ایس ریڈی یورپا نے یادگار تعمیرکرنے 11کروڑ روپئے جاری کرکے ہر ممکن تعاون کیا -ڈاکٹر وشنووردھن میموریل کی تعمیر بہتر انداز میں کی گئی ہے - یہاں آرٹ گیلری،مجسمہ تعمیرکیا گیا ہے اوربھارتی نے گزارش کی ہے کہ میموریل کو فلم انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کیا جائے اس پرآئندہ غورکیا جائے گا-اس موقع پر ڈاکٹر بھارتی وشنووردھن، انرودھ،رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا، ایس اے رامداس ایل ناگیندرا، اشون کمار، رکن پارلیمان پرتاپ سمہا، میسورکے میئر شیوکمار صفائی کرمچاری کمیشن کے صدر کوٹے شیونا، محکمہ انفرمیش وعوامی رابطہ کے کمشنر ڈاکٹر ہرشاودیگر حاضر رہے -


Recent Post

Popular Links