بچوں میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانے پلیٹ فارم ہونا چاہیے: ڈی ڈی پی آئی
وجیاپورہ-30جنوری (عبدالمعید، نامہ نگار) اسکول کاسالانہ جلسہ بچوں میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا ایک پلیٹ فارم ہے،جس میں بچے ثقافتی پروگرام پیش کرکے ہمارے ملک کی ثقافت کی شان اور زبان کوتازہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہاربنگلور رورل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سری کانتھا نے وجیاپورہ ہوبلی کے نارائن پورہ گاؤں میں اومکارا انٹرنیشنل اسکول کے11ویں سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلا نے میں والدین ہر ممکن تعاون کریں بیلوتی سنتوش نے کہا کہ اگر فوجی ملک کی حفاظت کرتے ہیں تو اساتذہ ملک کی تعمیر کرنے والے سپاہی تیار کرتے ہیں۔ بچوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہوتاہے۔ تیاگ راجورا نے کہا کہ10مندر بنانے کی بجائے ایک اسکول بنانا چاہیے، بچوں کو عبدالکلام، سوامی وویکانند اور دیگر کامیاب ہستیوں کو اپنی زندگی میں رول ماڈل کے طور پر لینا چاہیے۔ شری سائی اومکارا انٹرنیشنل اسکول کے بانی، ایچ این منی راجو نے بچوں سے کہا کہ ان کی زندگی کے اصل ہیرو ان کے والدین اور اساتذہ ہیں ان کی باتوں پر عمل کریں تو مستقبل میں ہر قدم پر کامیابی کی کرن نظرآئے گی۔اس موقع پر چائلڈ ایکٹر شوریہ، گوڈلو مدیناہلی گرام پنچایت ممبر مرلی، کوملا، نارائن پور گورنمنٹ ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر کوٹریش، پدما، لاونیا، دیپک، نارائن، اومکارا انٹرنیشنل اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے ایم لاونیا، وجیاپورہ ٹاؤن کے سری سائی گنا گنگا پی یو اور گریجویٹ کالج کا تدریسی عملہ اور دیگر موجود تھے۔اس پروگرام میں ہونہار اور مقابلہ جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ا سکول کے بچوں کی طرف سے مختلف ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں -