پارٹی سے غداری کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا:گووندراجو
کولار-30جنوری(ظہیرعالم) کولار اسمبلی حلقہ میں جنتادل(ایس) پارٹی ورکرس کا ایک اجلاس رکن کونسل انچرا گووندراجوکی صدارت میں منعقد ہوا-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انچرا گووندراجو نے کہاکہ جنتادل (ایس) سے کامیابی حاصل کرکے دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے والے غداروں کو بخشا نہیں جائے گا- انہوں نے کہاکہ اس حلقہ سے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا ہی نہیں جو بھی مقابلہ کرے پارٹی امیدوار سی ایم آرشری ناتھ مقابلہ کرنے تیار ہیں -ضمیراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ میں جنتادل (ایس) کی لہرہے اور60 فیصد مسلمان جنتادل (ایس) کے حق میں ہیں - اس طرح اس مرتبہ پارٹی امیدوارکی کامیابی ہوگی- انہوں نے کہاکہ حلقہ کے مسلمان مقامی امیدوار کو ترجیح دیں گے جو ہر مصیبت کے وقت ان کے کام آیا ہے -پارٹی امیدوار سی ایم آرشری ناتھ نے خطاب کرتے ہوئے ایک موقع دینے کا مطالبہ کیا -اس موقع پر سی ایم آرشری ناتھ، تعلقہ صدر راجیشوری،ریاستی نائب صدر ضمیراحمد، نٹراج، وکلیری رامو، خلیل احمدوپارٹی ورکرس حاضر رہے -