گوڈاخاندان نے اقتدارکیلئے آپس میں لڑائی نہیں کی:ریونا جنتادل (ایس) کی رعیت چیتنیا یاترا-بائک ریلی کا اہتمام

RushdaInfotech January 31st 2023 urdu-news-paper
گوڈاخاندان نے اقتدارکیلئے آپس میں لڑائی نہیں کی:ریونا  جنتادل (ایس) کی رعیت چیتنیا یاترا-بائک ریلی کا اہتمام

پریاپٹن-30جنوری(امتیاز احمد) سابق وزیرو رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونا نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس رہنما اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ دیوے گوڈا خاندان کے بھائی آپس میں لڑیں گے - تعلقہ کے کنگال گاؤں میں جنتادل (ایس) کی رعیت چیتنیا یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے ریونا نے اس خیال کا اظہارکیا اور کہاکہ گوڈا خاندان اقتدار کیلئے کبھی نہیں لڑے گا- انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت انجام دینے والوں کے درمیان تھوڑے اختلافات فطری ہیں لیکن اسی کا اپوزیشن پارٹیاں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں -انہوں نے کہاکہ دیوے گوڈا اور کمارسوامی،ریاست کا سرمایہ ہیں اورجنتادل (ایس) اراکین اسمبلی کو تیارکرنے والی فیکٹری کی مانند ہیں لیکن چند اراکین اسمبلی پارٹی سے غداری کرتے ہیں -انہوں نے کہاکہ یہاں کے سابق اراکین اسمبلی کالامری گوڈا اورکے وینکٹیش جنتادل (ایس) کے پراڈکٹ ہیں - انہوں نے کہاکہ جب وہ وزیربرائے توانائی تھے 600 میگاواٹ سب پاوراسٹیشنوں کو قائم کیا تھا اور بجلی کے نرخ میں اضافہ نہیں کیا لیکن بی جے پی حکومت باربار بجلی کے نرخ میں اضافہ کررہی ہے- انہوں نے بتایا کہ دیوے گوڈا نے اقلیتی طبقہ کو 4فیصد اورپسماندہ طبقات کو ریزرویشن جاری کیا تھا- انہوں نے کانگریس کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے ایچ منی اپا کو شکست دلائی اور اب ضعیف ملکارجن کھرگے کو تکلیف میں مبتلا کررہے ہیں - رکن اسمبلی کے مہادیو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جانب سے دئے گئے موقع کا استعمال کرکے بے شمار گرانٹ منظورکرتے ہوئے حلقہ کی ترقی کی ہے -انہوں نے الزام لگایا کہ چند افراد سابق رکن اسمبلی وینکٹیش کو لالچ دے کر میرے خلاف کام نہ کرنے کی گزارش کررہے ہیں - انہوں نے کہاکہ اگر انہیں شکست ہوئی تو انہیں کوئی دکھ نہیں ہوگا لیکن حلقہ کے کارکن اورتعلقہ کے عوام کو نقصان ہوگا- اس موقع پر ہلگ نہلی تاکنگال بائک ریلی نکالی گئی -جے سی بی کے ذریعہ ریونا، رکن اسمبلی، مائی مل کے صدر پرسنا کا استقبال کیا گیا - پروگرام میں تعلقہ جنتادل (ایس) صدر ایناشٹی مائی مل صدر پرسنا، کنگال گرام پنچایت صدر چندرما، ہلگ نہلی گرام پنچایت صدر رکمنی،وی ایس ایس این صدر منجوناتھ، ناگپا، ہیمنت ودیگر حاضر رہے -


Recent Post

Popular Links