بی بی ایم پی سے مفت لیاپ ٹاپ دلانے کا جھانسہ 3ملزمین پو لیس کی گرفت میں،موبائل فون اور سم کارڈ ضبط

RushdaInfotech January 30th 2023 urdu-news-paper
بی بی ایم پی سے مفت لیاپ ٹاپ دلانے کا جھانسہ 3ملزمین پو لیس کی گرفت میں،موبائل فون اور سم کارڈ ضبط

بنگلورو۔29جنوری(سالار نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) شعبہئ سماجی وبہود کی جانب سے مفت لیاپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے خود کو سرکاری افسران کے طو ر پر عوام کو فون پر رابطہ کر کے رقم حاصل کر تے ہو ئے دھوکہ دے رہے3دھوکہ بازوں کو نارتھ- ایسٹ ڈوِیژن کی سی ای این پو لیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت ودیا رنیا پورہ کے ایم ہریش،ڈی روپیش اور میسور روڈ باپو جی نگر کے آر مو ہن کے طورپر کی گئی ہے۔پو لیس نے ملزمین کے قبضے سے موبائل فون اور سم کارڈس ضبط کئے ہیں۔پو لیس ذرائع کے مطابق ودیا رنیا پورہ کے الیکٹریشئین راگھویندرا کومفت لیاپ ٹاپ دینے کا جھانسہ دے کر40.500روپئے حاصل کر کے دھوکہ دیا گیاتھا۔ اس سلسلے میں راگھویندرا کی شکایت پر سی ای این پو لیس نے اس معا ملہ کو سنجیدگی کے ساتھ لے کر انسپکٹر ملیکارجن کی زیرقیادت پو لیس ٹیم تشکیل دی تھی۔مذکورہ پو لیس ٹیم نے کارروائی کر تے ہو ئے ملزمین کا سراغ لگا کر ان کی گرفتاری عمل میں لا ئی۔غریب طلبا کے لئے مفت لیاپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے بی بی ایم پی شعبہئ سماجی وبہبود نے عرضیاں طلب کی تھیں۔اس کی اطلاع پا کرملزمین نے اپنے رشتہ داروں او ر دوستوں کے موبائل فون نمبرات حاصل کرکے ان سے رابطہ کر تے ہو ئے انہیں مفت لیاپ ٹاپ دلانے کے جھانسہ دے کر ان سے رقم حاصل کی اوردھوکہ دے رہے تھے۔


Recent Post

Popular Links