محکمہئ تعلیمات کے سکریٹری سے کراٹا وفد کی ملاقات افزود اساتذہ کی منتقلی میں اردو اسکولوں سے ہو رہی نا انصافی دو ر کرنے کا مطالبہ

RushdaInfotech January 30th 2023 urdu-news-paper
محکمہئ تعلیمات کے سکریٹری سے کراٹا وفد کی ملاقات  افزود اساتذہ کی منتقلی میں اردو اسکولوں سے ہو رہی نا انصافی دو ر کرنے کا مطالبہ

بنگلورو29جنوری(راست)رواں تعلیمی سال سے جن سرکاری اسکولوں میں افزود اساتذہ ہیں انہیں دیگر اسکولوں کو منتقل کرنے کے سلسلے میں جاری قوانین و ضوابط میں موجود خامیوں کی وجہ سے اردو اسکولوں کے طلبا کے ساتھ نا انصافی ہونے لگی ہے،ان خامیوں کو دور کرنے کے مطالبہ کو لے کر کراٹا کے صوبائی صدر بشیر احمد سونور کی قیادت میں کراٹا کا ایک وفد محکمہ تعلیمات کے پرنسپل سکریٹری نتیش کمار سنگھ سے ملاقات کر تے ہو ئے یادواشت پیش کی۔وفد میں شامل کراٹا ضلع کولار کے صدر نصراللہ خان نے واضع کیا کہ نئے قوانین میں اردو پی ایس ٹی کی جگہ پر غیر اردو پی ایس ٹی کی گنجائش رکھی گئی ہے،جس کی وجہ سے اردو طلبا موثر تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اردو پی ایس ٹی کی جگہ پر اردو پی ایس ٹی ہی کا تقرر عمل میں لایا جائے۔ کراٹاکولار تعلقہ کے صدر یونس خان نے بتا یا کہ اردو اسکو لوں میں انگلش میڈیم اسکولس شروع کیے گئے ہیں۔ان اسکولوں میں بائی لنگوئیل(دوزبانی) تدریس انگلش اور اردو ہونے کی وجہ سے ان اسکولوں میں صرف اردو اساتذہ کی تقرری کو یقینی بنایا جائے۔کراٹا کولار تعلقہ کے سکریٹری محمد سہیل نے بتا یا کہ ا فزود اساتذہ کو دیگر اسکولوں میں منتقل 2021ء کے طلبا واساتذہ کے تناسب کو بنیاد بنا کر کیا جا رہا ہے،جبکہ اسکولوں میں دیڑھ سال کے دوران طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ از سر نو اسکولوں کا جائزہ لے کر افزود اساتذہ کو منتقل کرنے کا عمل کیا جائے۔ وفد میں ہائی اسکول کے معلم اصغر جاوید اورکراٹا کے سابق ریاستی صدر شیخ فیاض الدین،کراٹا کو لار تعلقہ کے خازن علیم پاشاہ،ملباگل تعلقہ کے محمد نیاز، محمد ذاکراور بنگلور نارتھ کے سید نورالدین بھی شامل تھے۔کراٹا کے وفد کے تمام مطالبات کو بغور سننے کے بعد محکمہئ تعلیمات کے سکریٹری نے یقین دلایا کہ وہ ان مطالبات کو سنجیدگی کے ساتھ لے کر انہیں حل کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ یونس خان صدر کراٹا ضلع کو لار نے بتا یا کہ کو لار ضلع کے سکریٹری محمد اشفاق اور نائب صدر محمد ایاز کی قیادت میں ایک اور وفد اردو اور اقلیتی زبانوں کے ڈائرکٹر سے ملاقات کر نے والا تھا،لیکن ملاقات نہ ہو سکی۔ انہوں نے بتا یاکہ اردو اسکولوں کے مسائل ڈائرکٹر کے سامنے پیش کرنے کے مقصدسے تبادلہ خیال کرنے کے لئے بہت جلد ایک جلاس طلب کیا جائے گا،جس کی تاریخ کا اعلان عنقریب ہو گا۔


Recent Post

Popular Links