امن وشانتی اورآپسی بھائی چارے کاحسین امتیاز ہیں ”خواجہئ اجمیریؒ“ مرکزاہلسنت جامعہ حضرت بلال،بنگلورمیں منعقدعرس خواجہ غریب نوازؒسے مولانافیاض احمدمصباحی کاخطاب

RushdaInfotech January 30th 2023 urdu-news-paper
امن وشانتی اورآپسی بھائی چارے کاحسین امتیاز ہیں ”خواجہئ اجمیریؒ“ مرکزاہلسنت جامعہ حضرت بلال،بنگلورمیں منعقدعرس خواجہ غریب نوازؒسے مولانافیاض احمدمصباحی کاخطاب

بنگلورو۔29جنوری (راست) مرکز اہلسنت جامعہ حضرت بلال،ٹیانری روڈ، بنگلور میں 811 وا ں عرس غریب نواز منایا گیا۔ قرآن خوانی کے بعد طلبانے نعت ومنقبت پیش کئے۔ مولانافیاض احمدمصباحی (استاذ جامعہ حضرت بلال) نے آپ کی ذات وشخصیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اولیاء کرام، انبیاء علیہم السلام کے نائب اور اللہ کے دوست ہوتے ہیں۔انکا مقام ومرتبہ نہایت بلندوبالا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ان کے آستانے پرملک وبیرون ملک سے بلاتفریق و مذہب وملت کے جوق درجوق لوگ کھینچے چلے آتے ہیں۔چنانچہ کہاجاتاہے کہ ہندوستان کے سابق وزیراعظم پنڈت جوہرلال نہرونے خواجہ کی بارگاہ میں جاکراس عقیدے کااظہارکیاتھا کہ ”بابااگرچہ میں وزیراعظم ہوں مگردلوں پرحکومت کرنے والے راجہ حقیقتاًآپ ہیں۔ میں آپ سے کچھ نہیں بلکہ بھیک مانگنے آیاہوں۔“انہوں نے کہاکہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ اشارہئ غیبی اوربشارت نبویؐ سے ہندوستان تشریف لائے تھے۔ہمیشہ عبادت وریاضت اورمجاہدے میں رہتے تھے۔زہدو تقویٰ،خشیت ربانی اورتواضع انکساری کے لبادے میں تبلیغ اسلام میں آپ نے جو اہم رول ادا کیاہے،اس لی مثال ملنی مشکل ہے۔ 97/سال کی عمرمیں 6/رجب المرجب ۳۳۶؁ھ مطابق 16/ مارچ 1236ء دوشنبہ کی شب میں اس دارفانی سے رحلت فرماگئے۔آپ کے دست حق پرسست پرتقریبا90/لاکھ سے زائدلوگوں نے اسلام کوقبول کیا۔واضح رہے کہ یہ محفل جامعہ حضرت بلال کے چیرمین مجاہداہلسنت اے امیرجان کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پرقاری ذوالفقار رضانوری (خطیب وامام مسجدحضرت بلال)، مولاناماہ زماں نوری، انیس احمد خان، نوراللہ،مو لاناامان اللہ مصباحی، مولانا محمد صدرعالم مصباحی، مولانا فیاض احمدمصباحی، مولانا محبوب رضا،حافظ الیاس، حافظ صوفی فیاض،طلبائے جامعہ ودیگر شریک تھے۔ اخیر میں صلوٰۃ وسلام اور مولانافیاض مصباحی کی دعاپرمحفل کااختتام ہوا۔


Recent Post

Popular Links