ادارہئ ادبِ اسلامی کی شعری وادبی نشست میں ظہیر کانپوری کی شرکت
وانم باڑی۔ 29جنوری(عبداللہ باشاہ)شہر وانم باڑی میں ادارہ ئ ادب اسلامی اور انجمن خدام الاسلام کی جانب سے ہر ماہ کے آخری ہفتہ میں شعری وادبی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں مقامی استاد شعراء کے کلام کی پذیرائی اور نئے شعراء کی مشق سخن طرازی ہوتی رہی ہے۔ آج کی اِس نشست میں مہمانِ خصوصی عالمی شہرت یافتہ شاعر حافظ ظہیر ؔکانپوری شریک رہے۔ نشست کی صدارت اسلامیہ بائز ہائر سکنڈری اسکول کے استادمولوی ارشاد خان عمری نے کی۔انجمن خدام السلام کے سکریٹری ٹی محمد خالد صاحب نے مہمان کی شال پوشی فرمائی۔ حافظ قاری حفیظ الرحمن کی قرأت سے شام7بجے نشست کا آغاز ہوا۔طالب ِ علم محمد نعمان نے حمد،مولوی رضوان الحق عمری،طالب علم جی اُسامہ اورمحمد اویس نے بارگاہِ رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔نمازی عبدالکریم عارفؔؔ کی نظامت میں بیرونی شعراء کرام شاکر احسن ؔباقوی، شفیق ؔاحمد پرنامبٹی مقامی شعراء یم ایل نثاراحمدؔ، عبدالباری مخلصؔ، چولورم عطاء الرحمن عطاؔء،ہدایت اللہ حاضرؔ، کریم عظمتؔ، اصلپے امتیازؔاحمد،پروفیسر فیاض جوہرؔ،توحید راہیؔ،امتیازؔ احمدامتیازی، الیاس راحت حرارت ؔ اور استاد شعراء کا کلام سُنانے والے چاونّاارشاداحمد،گلزار احمدگلزار، جاوید سلیم نے شرکت کی۔سامعین نے تقریباً تمام شعراء کرام کے کلام کو داد و تحسین سے نوازا۔مولوی ارشاد خان عمری نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے تمام شعراء حضرات کی خدمت میں مبارکبادی پیش کی اورکہا کہ استاد کی محنتوں کا نتیجہ ہراک طالبِ علم عروج تک پہونچتا ہے، اپنے استاد مولوی ظفرالحق نوراللہ مرقدہُ کے اوصاف بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا موصوف بیک وقت زبان ِ فارسی، عربی اوراُردو کے ادیب تھے،یاد رہے 24جنوری 2023کو عمر آباد میں استادِ محترم کا وصال ہوا تھا،اعتراف کیاکہ انھیں کی محنتوں کا نتیجہ آج ہم نے اِس مقام کو پایا ہے،مرحوم کی مغفرت کے لئے دُعائیں کیں اور اپنی کاوش کا نتیجہ تعزیتی قطعات سامعین کے درمیان پیش کئے۔آخر میں مہمان شاعر ظہیر ؔکانپوری نے اپنے کلامِ بلاغت سے سامعین کو محظوظ کیا، اسلامیہ ہائی اسکول کے اسسٹنٹ ہیڈماسٹر سید رضوان الحق عمری کے ہدیہئ تشکر سے رات 9.30بجے نشست برخاست ہوئی۔