مسجد خضریٰ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے ضعیفوں،معذوررین اوربیواؤں کو ماہانہ وظیفہ اسکیم کا اجرا

RushdaInfotech January 30th 2023 urdu-news-paper
مسجد خضریٰ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے ضعیفوں،معذوررین اوربیواؤں کو ماہانہ وظیفہ اسکیم کا اجرا

چکمگلور-29 جنوری(فیروزنشیمن)بروز اتوار بتاریخ29جنوری چکمگلور کی150 سالہ قدیم مسجد خضری انتظامیہ کمیٹی کی قیادت میں مسجد کی اوقافی جائیداد کی ترقی وآمدنی میں اضافہ قابل ذکر ہے-لہٰذاکمیٹی کی جانب سے آمدنی کا30فیصد حصہ غریبوں،بیواؤں،معذوررین اور تعلیمی و طبی امداد میں خرچ کیا جارہاہے جو ایک قابل تقلید اقدام ہے-اس سلسلے میں ایک جلسہ مسجدخضری کے احاطے میں بزیر صدارت الحاج سکندر محمد خان متولی مسجد خضری رکھا گیا تھا۔جلسے کا آغاز حافظ ابراہیم سکندر محمد خان مشکواتی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد سکندر محمد خان صاحب متولی،نشار اللہ خان نائب متولی،تاج احمد خان سکریٹری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسجد کے بانی اول خضر خان اور بزرگوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ مسجد کی جانب سے غریبوں کی مدد کی جاے۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مسجد کی جانب سے غریبوں،بیواؤں اور معذوررین کی مدد کرنے کیلئے ماہانہ وظیفہ پنشن اسکیم کا اجراء کیا گیاہے۔شہ نشین پراراکین مسجد عبدالمجید خان ایاز،فضل محمد خان تشریف فرما تھے- مولوی جنید صدیقی خطیب و امام مسجد خضری نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور تمام کا شکریہ ادا کیا-ذمہ داران مسجد خضریٰ کے بدست مستحقین میں رقم تقسیم کی گئی۔مولوی محمد جنید صدیقی کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا-


Recent Post

Popular Links