کولارحلقہ سے سدارامیا کے انتخاب لڑنے پر بی جے پی وجنتادل(ایس)پریشان سدارامیا کے تعلق سے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش: عبدالقیوم

RushdaInfotech January 30th 2023 urdu-news-paper
کولارحلقہ سے سدارامیا کے انتخاب لڑنے پر بی جے پی وجنتادل(ایس)پریشان سدارامیا کے تعلق سے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش: عبدالقیوم

کولار-29جنوری(ظہیرعالم) کولار اسمبلی حلقہ سے آنے والے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدوار کے طورپر سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کا انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد جنتادل (ایس) اوربی جے پی پارٹیاں بوکھلاگئی ہیں اور سدارامیا کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرکے بدنام کرنے کی سازش کررہی ہیں -ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کولار اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیرمین عبدالقیوم نے اس خیال کا اظہارکیا - انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیاں عوام کو گمراہ کررہی ہیں کہ سدارامیا اس حلقہ سے انتخاب نہیں لڑیں گے، کیونکہ حلقہ میں کروباطبقہ انہیں ووٹ نہیں دے گا اورایس سی، ایس ٹی طبقات بھی ناراض ہیں -انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کو یہ خوف پیدا ہوگیا ہے کہ اگر سدارامیا یہاں سے مقابلہ کریں گے تو کولار اور چکبالاپور حلقوں کے بی جے پی اور جنتادل(ایس) امیدواروں کو شکست ہوگی- عبدالقیوم نے کہاکہ کولار اسمبلی حلقہ میں اہندا کے ایک لاکھ 80ہزارووٹ موجود ہیں جبکہ سدارامیا اھندا کے بڑے لیڈر ہیں اورحلقہ کے مسلمانوں کی اکثریت سدارامیا کے حق میں ہے -انہوں نے کہاکہ دونوں اضلاع میں رکن کونسل نصیراحمد کی قیادت میں مسلمان کانگریس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جنتادل(ایس) اوربی جے پی میڈیا کے ذریعہ سدارامیا کے خلاف بے بنیاد افواہ پھیلارہے ہیں لیکن اس مرتبہ ریاست میں کانگریس برسراقتدار آئے گی اوربی جے پی کا خاتمہ ہوگا-


Recent Post

Popular Links