کسی بھی امیدوارکی جیت یاہارکا فیصلہ ووٹرس کریں گے:ڈاکٹرسدھاکر

RushdaInfotech January 30th 2023 urdu-news-paper
کسی بھی امیدوارکی جیت یاہارکا فیصلہ ووٹرس کریں گے:ڈاکٹرسدھاکر

چکبالاپور-29جنوری(محمدجیلانی)الیکشن میں کسی بھی امیدوار کی جیت و ہار کا فیصلہ ووٹران ہی کریں گے-میں نے پچھلے دس سالوں سے اس اسمبلی حلقہ و ضلع کے عوام کی خدمات انجام دیا ہوں -اگر ووٹر میرے حق میں ووٹ دیں گے تو مجھے کامیابی مل سکے گی ورنہ شکست ہوگی-یہ بات ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن-ہیلتھ و مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر کے سدھاکر نے شہر میں آمد کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی-انہوں نے بتایا کہ میرے بالمقابل کوئی بھی امیدوار بنے تو مجھے اس اسمبلی حلقہ کے عوام سے بھروسہ اور یقین ہے کہ وہ سبھی میرا ہاتھ نہیں چھوڑینگے اور دس سالوں سے جو میں نے اس حلقہ کے عوام کے جو کچھ بھی کام کیا ہوں، اس کی بدولت اس بار بھی مجھے وہ ضرور کامیاب کرکے مزید خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں گے-سدھاکر نے بتایا کہ کانگریس کے حلقوں سے کہی جارہی باتوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے خلاف کوئی بھی مقابلہ کرے مجھے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے،اس لئے کہ مجھے اس حلقہ کے عوام پر مکمل بھروسہ و اعتماد کی بدولت سے ہی میں نے الیکشن لڑنے اور امیدوار بننے کا فیصلہ کیا ہوں -منڈیا ضلع کے وزیر اشوک کو انچارج بنائے جانے اور وہاں پر گو بیاک اشوک پر تحریک پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سدھاکر نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جو وزیر اشوک کو منڈیا کا انچارج بنایا گیا ہے-ہماری پارٹی کے وہ سینئر لیڈر و وزیر رہے ہیں -جس سے 40سالوں سے سیاسی میدان میں جمے رہ کر پارٹی و ریاست کی خدمت کرتے آرہے ہیں -ان کے خلاف تحریک کس نے کی ہے، اس پر سبھی اطلاعات ہمارے پاس بھی ہیں -ضلع منڈیا کے لئے وزیر اشوک کو انچارج بنائے جانے پر وہاں کے پارٹی لیڈران بہت ہی خوش ہیں -سدھاکر نے خاندانی سیاست پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ووٹران دیوے گوڈا کے گھرانے کے امیدوار کو ووٹ دیتے رہیں گے وہ کامیاب ہوتے رہیں گے -


Recent Post

Popular Links