انسان کو صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اخلاق اورتہذیب ضروری:تاج الدین سید مسلم گریجویٹس ٹرسٹ کے زیراہتمام جلسہ تہنیت وتقسیم انعامات

RushdaInfotech January 30th 2023 urdu-news-paper
 انسان کو صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اخلاق اورتہذیب ضروری:تاج الدین سید مسلم گریجویٹس ٹرسٹ کے زیراہتمام جلسہ تہنیت وتقسیم انعامات

بنگارپیٹ -29 جنوری(محمداحسان اللہ، نامہ نگار) مسلم گریجویٹس ٹرسٹ بنگارپیٹ کے زیر اہتمام سید کنونشن ہال میں ٹرسٹ کا 19 واں سالانہ جلسہ تہنیت اورتقسیم انعامات منایا گیا۔ اس جلسہ میں طلبا اور طالبات کی ہمت افزائی اورعزت افزائی کے مقصد اور مسلمانوں میں بالخصوص تعلیم کی افادیت اور اس جانب رجحان کی عین ضرورت کے موضوع پر مہمان خصوصی نے اپنے اپنے خیالات اور مشورہ ظاہرکئے- افتتاح کے طورپر سیدنجم الدین، صدر مسلم گریجویٹس ٹرسٹ نے کہاکہ انسان میں حوصلہ اورعزم اگرہوتو وہ ساری مشکلوں کے باوجود اپنی منزلیں پالیتا ہے - ایمان،سنت اورقرآن کے سہاروں سے وہ دنیا میں رہ کر بھی اپنا گھر جنت میں بنالیتا ہے -شوق ومحنت اس کے لئے ضروری ہیں -قرأت مقیط الرحیم نے کی- خدیجۃ الکبریٰ نے حمد سنائی جبکہ نعت خانسہ ایمن اور دیگرطلبہ نے پیش کئے- امریکہ سے تشریف لائے نسیم فاؤنڈیشن اور منوادہ کے موجد ا کرم سید بطور خاص مہمان شرکت کی - انہوں نے کہاکہ انسان میں لگن اور کوشش کے شانہ بشانہ محنت اور مشقت ہونی چاہئے -ان کے بغیر کامیابی کا تصور ادھورا ہے -ڈاکٹر اکرم سید نے مہمانان خاص کا تعارف کروایا -کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر سید حبیب پاشاہ، جو بین الاقوامی متحرک مقرر ہیں -طلبا وطالبات میں تعلیم کے تعلق سے کارآمد نکات اورطریقہ کار پیش کئے -محترمہ زیبا سید سینئر سافٹ ویر انجینئر نے جدوجہد کی ترغیب دلائی۔ انہوں نے طلبا اورطالبات کو ہرطرح کے علم حاصل کرنے اور ان میں جائز شوق اور مقصد کو جاری رکھنے کے لئے کہا-تاج الدین سید کیلی فورنیا نے کہاکہ تعلیم صرف نوکری حاصل کرنے کے لئے نہیں ہے - انسان کو زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرناچاہئے- اس کیلئے اخلاق اورتہذیب ضروری ہیں - انسان کو دنیا میں اپنی قسمت منوانا چاہئے -بنگلور کے شیتل ورما جو ہائی کورٹ کے اڈوکیٹ ہیں، اردو میں خطاب کیا - انہوں نے کہاکہ قرآن شریف میں سب سے زیادہ اللہ کے لفظ کا استعمال ہے اور قرآن علم کی دعوت دیتا ہے - قرآن کو معنوں کے ساتھ پڑھنا اور سمجھناچاہئے - انسان کی توجہ غیر ممکنات سے زیادہ ممکنات پر ہونی چاہئے - سیدعارف محمداورسید شاہ پیرمحمد کے علاوہ آصف مہمانان خصوصی نے حصول تعلیم،محنت وکاوش، ماں باپ کی فرماں برداری اوران سلسلوں میں طریقہئ کار پر مفید خطاب کیا -جلسہ کے دوران رفعت تسکین جو میسورمیں ساتویں درجہ کی طالبہ ہیں اور جو وہ اس کم عمری میں موٹر سائیکل ریس کار ریلوے انجن پلین وغیرہ چلاکر عالمی شہرت حاصل کرچکی ہیں، ٹرسٹ کی جانب سے اس ہونہار لڑکی کو تمغہ پیش کرکے عزت افزائی کی گئی-اس کے علاوہ بنگارپیٹ ہی سے تعلق رکھنے والی چمن قدسیہ نذیر کو تمغہ اور عزت نوازی کے ذریعہ مبارکباد دی گئی -حفظ قرآن کے طلبا اورطالبات کو مدعو کرکے ان کی عزت افزائی کرکے انہیں حدیث کی کتابیں پیش کی گئیں - ٹرسٹ کے اراکین سید شہاب الدین حسینی، شیرازنے تعارف اورتقسیم انعامات کے اعلانات کئے- سید ہدایت اللہ،مالک سید کنونشن ہال، ذمہ داران جماعت اسلامی، عمائدین شہر، والدین وسرپرستوں، اساتذہ اور دیگر ہمدردان ٹرسٹ شریک جلسہ رہے - مجاہد خان سکریٹری مسلم گریجویٹس ٹرسٹ نے انتظامی امور اور نظامت ادا کی - اقبال احمد، ایجوکیشن سکریٹری وعہدہ دار ٹرسٹ کو ان کی تعلیمی خدمات کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے نام سے عزت افزائی کے طورپر تمغہ دیا گیا -اس مرتبہ جملہ 320 کامیاب طلبہ وطالبات میں تمغے اورسندپیش کرتے ہوئے جلسہ کا اختتام شکریہ کے ساتھ ہوا-


Recent Post

Popular Links