منڈیاضلع کے انچارج بنائے جانے پر اشوک کے خلاف بی جے پی کارکنوں کی جانب سے گوبیک مہم شدت اختیارکرنے کاامکان
منڈیا:28جنوری(سالارنیوز) منڈیامیں ریاستی ریوینیو منسٹر آر اشوک کے خلاف گو بیک مہم نے کنول کیمپ میں زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔ جہاں بی جے پی پرانے میسور علاقے میں پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، وہیں خودپارٹی ورکرس کی طرف سے گو بیک پوسٹر مہم چلائی جا رہی ہے۔جس سے خود اشوک شرمندگی محسوس کررہے ہیں۔منڈیا اضلاع میں اوپن کھاتے کو وسعت دینے کے معاملہ میں بجائے گوپالیاکے اشوک کو چارج دیا گیا ہے۔ لیکن اس سے بی جے پی کارکنوں کی ناراضگی بڑھ گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر منڈیا میں گو بیک اشوک مہم چلا رہے ہیں۔ منڈیا کے کچھ حصوں میں اشوک کے خلاف ناراض لوگوں نے دیواروں پر پوسٹر چسپاں کر کے اشوک کے خلاف گوبیک مہم چلارہے ہیں۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر ضلع میں منعقدہ پرچم کشائی کے پروگرام میں بی جے پی کے کچھ لیڈر نظر نہیں آئے۔اس کے ذریعے انہوں نے منڈیا ضلع میں اشوک کو چارج دینے پر ناراضگی ظاہر کی۔ بی جے پی کے کچھ کارکنوں نے فیس بک پر اشوک سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔بی جے پی جے ڈی ایس سے سمجھوتہ برداشت نہیں کرے گی۔ ہم بی جے پی کے کارکن ہیں آر اشوک واپس جائیں۔ منڈیا کے خوددار بی جے پی کارکن ہی کافی ہیں بی جے پی کے امیدواروں کو جتانے۔ انہوں نے درخواست کی کہ آپ واپس چلے جائیں۔آر اشوک کے خلاف بی جے پی کے مقامی کارکنوں کی ناراضگی مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ پارٹی رہنما اس پر کیسے قابو پائیں گے۔ آخر اس مہم کے پیچھے کون سے لیڈر ہیں یہ بھی ابھی پردے میں ہے۔