70سال میں ریٹائرہونے کی بات کرنے والے سدارامیا اقتدارکے بھوکے ہیں،وجئے سنکلپ سے اشوتھ نارائن کی تنقید

RushdaInfotech January 29th 2023 urdu-news-paper
70سال میں ریٹائرہونے کی بات کرنے والے سدارامیا اقتدارکے بھوکے ہیں،وجئے سنکلپ سے اشوتھ نارائن کی تنقید

منڈیا:28جنوری(سالارنیوز) ریاستی وزیر ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیاپرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ سدارامیا نے کہا تھا کہ وہ 70 سال کی عمر میں سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے لیکن نہیں ہوئے وہ اب اقتدار کے بھوکے آدمی بن گئے ہیں۔ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن جو بی جے پی کے وجئے سنکلپ ابھیان کے کنوینر بھی ہیں،نے کہا ہے کہ اگر سدارامیادوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو قرض کا بوجھ بڑھائیں گے اور عوام کا کوئی بھلا نہیں کریں گے۔ انہوں نے ہفتہ کو یہاں کرشنا راجہ اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 48 میں وجئے سنکلپ یاترا کا آغاز کیا۔ مہم کے ایک حصہ کے طور پر، ہزاروں کارکنوں کی موجودگی میں ایک کھلی جیپ میں جیا نگر، کوپلن، کنی گوڈا، اسکن روڈ تک ایک جلوس نکالا گیا۔ کارکنوں نے وزیر کو بڑے بڑے سیبوں کے ہار پہنا کر جشن منایا۔ کارکنوں نے گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کی دیواروں پر بی جے پی کے نشان کے اسٹیکرز چسپاں کردیئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ جب سدارامیا اقتدار میں تھے، انہوں نے میسور ضلع کو ایک بھی اچھی اسکیم نہیں دی تھی۔ اس کی بجائے، وہ معصوم لوگوں کو کووڈ کے دوران ٹیکہ نہ لگوانے کیلئے گمراہ کر رہے تھے۔کانگریس نے کئی دہائیوں تک حکومت کی لیکن لوگوں کو پینے کا پانی، اسپتال، معیاری تعلیم اور سڑکوں سمیت کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب مایوسی کے عالم میں 200 یونٹ بجلی سمیت پورے نہ ہونے والے وعدے کر رہے ہیں۔وجئے سنکلپ ابھیان بی جے پی کو مضبوط کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے جو عوام کے حق میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کے گھروں تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ آراشوک کومنڈیاضلع کاانچارج بنائے جانے پرمنڈیا ضلع کی بی جے پی یونٹ میں کوئی الجھن نہیں ہے۔


Recent Post

Popular Links