چکبالاپور پریسیڈنسی اسکول میں بچوں کیلئے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام

RushdaInfotech January 29th 2023 urdu-news-paper
چکبالاپور پریسیڈنسی اسکول میں بچوں کیلئے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام

چکبالاپور:28جنوری(نامہ نگار) شہر کے پریسیڈنسی اسکول میں بچوں کیلئے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا،جس میں اسکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اور اپنے پکوانوں کو آنے والے مہمانوں کے آگے پروستے ہوئے بھی دیکھا گیا،اس فیسٹیول میں مختلف قسم کے پکوان بچوں نے گھروں سے بناکر لائے تھے،اس فوڈ فیسٹیول کا افتتاح اسکول کی صدر محترمہ نعمت بیگم نے کیا۔بچوں میں اس فیسٹیول کو لیکر اچھا ردعمل دیکھنے کو ملا ہر روز پڑھائی کے معمول کے درمیان اس طرح کے پروگرام سے بچوں کو الگ قسم کی خوشی دیکھنے کو ملی، بچے اس فیسٹیول میں بہت ہی خوش نظر آئے۔اس فیسٹیول میں آنے والے ہر ایک فرد نے شوق کے ساتھ بچوں کی جانب سے تیار کئے گئے پکوان کا مزہ چکھااور بچوں کی اس محنت کو سراہا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل مشتاق احمد نے کہا کہ اسکول میں بچوں کو صرف پڑھائی تک محدود نہیں رکھا گیا ہے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا کام بھی ہوتا ہے۔ہیڈ ماسٹر ہریش نے کہا کہ ہر سال کسی خصوصی موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوتا آیا ہے بچوں میں چھپی صلاحیت باہر نکالنے اس سلسلے میں ہر شعبہ میں اسکول انتظامیہ بچوں کو مختلف پروگرامس منعقد کرتی آئی ہے آج اسکول کے احاطے میں فوڈ میلہ کا اہتمام کیا گیا ہے،جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس میلہ میں بچوں کے والدین نے بچوں کے فن کو سراہنا کی ہے اور انتظامیہ کے تئیں خوشی کا اظہار کیا ہے،اس موقع پر اسکول کے ٹیچرز موہن کمار،ہیماوتی،عطیہ،عرشیہ،چندرا شیکھر، انسویا،ششی کلا و دیگر موجود رہے۔


Recent Post

Popular Links