مضبوط جمہوریت،آئین کی بالادستی ملک کی سلامتی اصل طاقت: ذوالفقارنوری

RushdaInfotech January 27th 2023 urdu-news-paper
مضبوط جمہوریت،آئین کی بالادستی ملک کی سلامتی اصل طاقت: ذوالفقارنوری

بنگلور کی مرکزی،دینی،تربیتی اوراقامتی درسگاہ مرکزہلسنت جامعہ حضرت بلال،ٹیانری روڈ،بنگلورمیں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقدکی گئی۔جامعہ کے نے حمدو نعت کے بعدوطن عزیزکی محبت میں قومی ترانے پیش کئے۔ قاری ذوالفقارضارنوری خطیب وامام مسجدحضرت بلال نے یوم جمہوریہ کی تاریخ اورپس منظرکوپیش کرتے ہوئے قوانین،اصول وضوابط،نظم ونسق میں ہر ایک کوآزادیئ اظہاررائے حاصل ہے،یہاں ملت ومذہب میں وہ خوبیاں ہیں جواورممالک کے لئے قابل رشک اورتقلیدہے، آئین ہندمیں حب الوطنی ملک شناشی کو ایک خاص درجہ دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ آج کی تاریخ کو”ری پبلک ڈے“کہاجاتاہے۔تاریخ کے اُن اندھوں کوقوانین ہنداوردستوراساسی کادوبارہ مطالعہ کرناچاہئے۔ ہم اپنے وطن سے بے حدالفت و محبت،عقیدت وچاہت رکھتے ہیں اوراپنے ملک کی حفاظت کے لئے ہم اپنے جانوں کی بازی لگانے کے لئے ہمیشہ تیارہیں۔ ملک کو انگریزوں کے چنگل سے نکال کرآزادکرانے میں ہمارے علماء کرام کا اہم رول رہاہے اوریہی تاریخ کاآئینہ دارہے۔ہندوستان کی آزادی میں اپناتن،من،دھن قربان کرنے والی ذات حضرت علامہ فضل حق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ کی ہے یہ وہ مرد مجاہد انسان ہیں جن کی سیاسی بصیرت اورقومی غیرت وحمیت نے انگریزوں کے ناپاک عزائم ومنصوبے کو خاک میں ملاکرتمام ہندوستانیوں پراحسان عظیم کیاہے۔اور یوم جمہوریہ کی یہ تقریب جامعہ حضرت بلال کے چیرمین ا لحاج اے امیرجان صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پرمولاناماہ زماں نوری، انیس احمد،نوراللہ،مولاناامان اللہ مصباحی، مولانامحمدصدرعالم مصباحی،مولانافیاض احمدمصباحی،مولانامحبوب رضاصاحب،حافظ الیاس صاحب،حافظ صوفی فیاض،طلبائے جامعہ ودیگرشریک تھے۔۔اخیرمیں صلوٰۃ وسلام اورقاری صاحب کی رقت انگیز دعاء پرمحفل کااختتام ہوا۔


Recent Post

Popular Links