جامع العلوم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس میں جشن یوم جمہوریہ
RushdaInfotech
January 27th 2023
urdu-news-paper

بنگلورو۔26/جنوری (راست) مورخہ26/جنوری2023بروز جمعرات کو جامع العلوم گروپآف انسٹی ٹیوشنس میں 74واں یوم جمہوریہبڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایاگیا۔ صبح 8:30بجے جامع مسجد سٹی مارکیٹ کے گیٹ نمبر4میں قومی پرچم کشائی بدست سکریرٹی سید نورالامین عرف انور نے کی۔ اس موقع پر سید عبدالغفور جوائنٹ سکریٹری، سید عطار مرتضیٰ حسین عرف غفران صاحب خازن، ڈاکٹر عمران، مقدس اللہ بیگ، سید اسلم ودیگر ممبران جامع العلوم گروپ آف انسٹیی ٹیوشنس کے علاوہ ڈاکٹر مولانا مقصود عمران رشادی امام جامع مسجد سٹی مارکیٹ مع اساتذہ وطلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ جامع مسجد کے ابوبکر ہال میں 26/جنوری یعنی یوم جمہوریہ کا پروگرام منعقد ہوا۔ مہمانان خصوصی کی تقاریر کا پروگرام ہوا۔ مولانا ڈاکٹر مقصود عمران رشادی خطیب واجام جامع مسجد نے کی۔