ملک کے مفاد وترقی کے لئے ہر ایک ووٹنگ میں حصہ لیں۔گورنر ٹاؤن ہال میں 13ویں قومی یوم رائے دہندگان تقریب

بنگلورو26جنوری(سا لار نیوز)ریاستی گورنر تھاور چند گہلوٹ نے کہا کہ جمہوری نظام میں ووٹنگ صرف اختیارنہیں بلکہ فرض بھی ہے،اسلئے ملک کی ترقی اور مفاد کے لئے ہر ایک ووٹ دیں۔ٹاؤن ہال میں منعقد 13ویں قومی یوم رائے دہندگان تقریب کا افتتاح کر تے ہو ئے گورنر گہلوٹ نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رائے د ہندگان بالخصوص نوجوانوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے ترغیب دینے کے لئے ہر سال قومی یوم رائے دہندگان کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہر گز نہ خیال کریں کہ صرف ایک ووٹ دینے یا نہ دینے سے کہا ہوگا،کیونکہ کئی مرتبہ صرف ایک ووٹ سے نتیجہ دلچسپ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں عوام کی جانب سے راست یا ولا راست انتخابات میں حصہ لینے کا انتظام ہے اور آئین نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کی ذمہ داری رائے د ہندگان کو دی ہے۔ انہوں نے بتا یہا کہ کئی ممالک میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والوں کو سزا دی جاتی ہے،اس موقع پر ریاستی وضلع سطح کے افسران کو انتخابی دیکھ بھال،ووٹر فہرست کی تیاری،رائے دہندگان میں ووٹنگ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ مختلف مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والوں کو ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ریاستی انتخابی افسر منوج کمار مینا، بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر تشار گری ناتھ ودیگر حاضر رہے۔