تری پور تمل ناڈومیں ایس ڈی پی آئی نے تین نکاتی مطالبات پر مشتمل زونل کانفرنس کا انعقاد کیا

RushdaInfotech January 26th 2023 urdu-news-paper
تری پور تمل ناڈومیں ایس ڈی پی آئی نے تین نکاتی مطالبات پر مشتمل زونل کانفرنس کا انعقاد کیا

تری پور:25جنوری (پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) تمل ناڈو کی جانب سے گزشتہ 22جنوری 2023کو ترپور پدو پالیم میں تین نکاتی مطالبات پر مشتمل ایک عظیم الشان زونل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تعلیم کو ریاستی فہرست میں منتقل کرنے،تمل ناڈو میں پرائیویٹ ملازمتوں میں تمیلیوں کو 75فیصدفیصد تک ملازمت فراہم کرنے،کونگو زون کے زوال پذیر صنعت کو تحفظ فراہم کئے جانے کے مطالبات شامل ہیں۔ اس کانفرنس کی صدارت ایس ڈی پی آئی پارٹی کے کوئمبتور زونل صدر راجہ حسین نے کی۔ تروپور شمالی ضلع کے صدر بشیر احمد نے استقبالیہ پیش کیا۔ کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو ریاستی جنرل سکریٹریس احمد نووی، اے ایس عمر فاروق، نظام محی الدین، ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین امجد پاشاہ، شفیق احمد، وی ایم ابو طاہر، کوئمبتورزونل سکریٹری عبدالحکیم، کوئمبتور سینٹرل ضلع صدر مصطفیٰ، نیلگیری ویسٹ ضلع صدر عبدالبشیر، ایروڈ شمالی ضلع صدر محسن کامنون، کوئمبتور جنوبی ضلع صدر پیرمحمد، سیلم ضلع صدر ابصار علی، کوئمبتورشمالی ضلع صدر نوفل، ایروڈ جنوبی ضلع صدر لقمان موجود رہے۔ اس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی پارٹی تمل ناڈو ریاستی صدر نیلائی مبارک، تمل ناڈو کونگو یوتھ کونسل کے صدرو سابق ایم ایل اے ممبر قانون یو۔تنی ارسو،آئی ایم ایم کے صدر حیدر علی، تمل ٹائیگرز پارٹی کے صدر ناگئی تھروولوون، 17 مئی موومنٹ کوآرڈی نیٹرتروموروگن گاندھی، تھوا تروترووڈیکو ڈیل سوامیگل، صدر مملکت۔ پرنس گجیندر بابو، پاٹالی مککل کٹچی کے ریاستی اقلیتی ڈویژن کے سکریٹری شیخ محی الدین، تروپور ایکسپورٹرز اینڈ مینوفیکچررز اسوسی ایشن کے صدر ایم پی متھو رتنم اور تمل ناڈو واژارومئی کٹچی کے تروپور سوڈالائی نے خصوصی مدعوین کی حیثیت سے شرکت کی اور 3نکاتی مطالبات پر زور دیتے ہوئے تقاریر کیں۔ کانفرنس میں مندرجہ ذیل 12قراردادیں منظور کی گئیں۔ تعلیم کو جنرل فہرست سے ریاستی فہرست میں تبدیل کیا جائے، تمل ناڈو حکومت کو پرائیویٹ ملازمتوں میں تملوں کے لیے 75 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے، کوئمبتور، تروپور سمیت کونگو خطہ کے صنعتی وسائل کی حفاظت کی جانی چاہیے، یونین اور ریاستی حکومتیں تروپور نٹ ویئر انڈسٹری کی بہتری کے لیے اقدامات کریں، وفاقیت مخالف تمل ناڈو گورنرکومرکزی حکومت واپس لے، شراب پر تمل ناڈو میں فوری طور پر مکمل امتناع نافذ کیا جائے، وفاقیت کو کمزور کرنے والی مرکزی بی جے پی حکومت کے اقدامات کو روکا جائے، آن لائن جوئے بازی کی روک تھام کے قانون کو تمل ناڈو گورنر جلد ہی اپنی منظوری دیں،تمل ناڈو حکومت کو چاہئے کہ وہ عمر قیدیوں کی رہائی اور پیرول کی کارروائی غیر جانبدارانہ طریقے سے کرے،تمل ناڈو کی ریاستی تعلیمی پالیسی کو تیزی سے مرتب کیا جانا چاہئے، ملک کے کثیر لثقافتی کلچر کیلئے تباہ کن یونیفارم سیول کوڈ اور وفاقیت مخالف ایک ملک ایک الیکشن کے خلاف آواز اٹھانا چاہئے۔ کانفرنس کے اختتام میں ایس ڈی پی آئی ترپور جنوبی ضلع کے صدر حارث بابو نہ تمام کا شکریہ ادا کیا۔ اس کانفرنس میں کونگو زون کے اضلاع سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔


Recent Post

Popular Links