مودی اور مصری صدر السیسی کی ملاقات: ہندوستان مصر اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرے گا

RushdaInfotech January 26th 2023 urdu-news-paper
مودی اور مصری صدر السیسی کی ملاقات:   ہندوستان مصر اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرے گا

نئی دہلی:25جنوری (ایجنسی) ہندوستان اور مصر نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے اور ثقافتی اور تہذیبی تبادلوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سائبر سکیورٹی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نوجوانوں کے امور اور نشریات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا آج عہد کیا ہے۔ یہ عہد وزیر اعظم نریندر مودی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں ہونے والی دو طرفہ میٹنگ میں کیا گیا اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں خصوصی طور پر شائع ہونے والے ڈاک ٹکٹوں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان 5 یادداشت مفاہمت دستخط اور تبادلہ کیا گیا، جس میں سائبر سکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافتی تبادلے، نوجوانوں کے امور میں تبادلے، نشریات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔مصری صدر مسٹر السیسی اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے ملاقات کے بعد اپنے پریس بیان میں کہا کہ کل مصر کے صدر ہمارے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔


Recent Post

Popular Links