میسور ریل میوزیم میں بچیوں کا قومی دن منایا گیا
RushdaInfotech
January 25th 2023
urdu-news-paper

میسورو:24جنوری(سالار نیوز)وزارتِ ترقیات خواتین و اطفال کی جانب سے ہر سال بچیوں کا قومی دن منایا جاتاہے اس سلسلہ میں 24جنوری بروم منگل ساؤتھ ویسٹرن ریلوے، میسورو ڈویژن کی جانب سے میسور ریل میوزیم میں بچیوں کو مفت داخلہ کااہتمام کیا اس موقع پر للیتا ہائی اسکول کی 150سے زیادہ طالبات نے حصہ لیا جو ساؤتھ ویسٹرن ریلوے ویمنس ویلفیئر آر گنائزیشن کے زیر نگرانی چل رہی ہے۔ بچیوں کااستقبال آرگنائزیشن کی صدر پوجا اگروال اور دیگر ایگزی کیٹیو اراکین نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اگروال نے کہا کہ بچیوں کو بااختیار بنائے ادارہ کی جانب سے ہر ممکن امداد کی جارہی ہے۔