ٹمکو ر یو نیور سٹی میں کم عمر خاتون پہلی مرتبہ رجسٹرار کے عہدہ پر فائز

RushdaInfotech January 25th 2023 urdu-news-paper
ٹمکو ر یو نیور سٹی میں کم عمر خاتون پہلی مرتبہ رجسٹرار کے عہدہ پر فائز

سر:24جنوری(سفیان احمد)ضلع ٹمکو ر میں با ہمت با صلاحیت پروقارضوابط کی مکمل پابند اور عوام دوست کے نام سے جانے اور پہچانے جانے والی افسر کا نام ناہدہ زمزم ہے، جنہیں حال ہی میں ریاستی حکومت کی جانب سے ٹمکور یو نیورسٹی کے رجسٹرار کے طور پر نا مزد کیا گیا ہے، محترمہ ناہدہ زم زم نے اپنے عہدہ کا جائزہ لیا ہے، اس سے قبل محترمہ سرا اور کو ر ٹ گیرہ میں تحصیلدار رہ چکی ہیں،اس دوران گھر گھر پہنچ کر عوامی سہولیات فراہم کرانے میں محترمہ نے ریکارڈ قائم کیا ہے،جس کے پیش نظر عوام دوست افسر کے نام سے محترمہ کو وقتاً فوقتاً نوازا گیا ہے، کووڈ کے شروع زمانے میں محترمہ نے سرا میں جو خدمات انجام دی ہیں ان خدمات کو سرا کے عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتے، ریاستی سطح پر کووڈ سے فوت ہونے والا دوسرا فرد سرا سے تعلق رکھنے والا تھا، جس کا تعلق دہلی نظام الدین سے جوڑا جا رہا تھا،اس وقت سرا کی کیا حالت تھی، اس وقت مسلمانوں کے خلاف کاروبار نہ کرنے کی بات کی جارہی تھی فرقہ پرست تعصب پسند عناصر نے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا مسلمانوں کو بدنام کرنے میں، اس وقت محترمہ نے مضبوط چٹان بن کر بہت ہی بہادری اور دلیری کے سا تھ اپنی ذمہ داری کو انجام دیا، غیر ضروری چیزوں کو پنپنے نہ دیا، محتر مہ اس وقت حاملہ ہونے کے باوجود اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فیلڈ ورک کرتی تھیں، قریوں اوردیہاتوں میں کسی کو کووڈ ہوتا تووہاں اسی حالت میں پہنچ کر وہاں مریضوں کی مدد اور انکی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے انہیں سیل کیا جا تا، صحافی حضرات خود محترمہ سے سوال کرتے کیا آپ اس حالت میں بھی اتنی بھاگ دوڑ کر رہی ہیں کیا اپنی جان کی فکر نہیں ہے، انہوں نے وقت کہا تھا کہ یہ میری ذمہ داری ہے۔


Recent Post

Popular Links