کولار اسمبلی حلقہ سے ہی مقابلہ یقینی ہے: سدارامیا

RushdaInfotech January 25th 2023 urdu-news-paper
کولار اسمبلی حلقہ سے ہی مقابلہ یقینی ہے: سدارامیا

کولار:24جنوری(ظہیرعالم) ریاست بھر میں اور کولار اسمبلی حلقہ میں کانگریس کی ہوا چل رہی ہے اور ریاستی عوام اس 40فیصد کمیشن والی حکومت کے تنگ آچکے ہیں اس لئے اگلی حکومت کانگریس کی ہوگی۔ کولار میں منعقد کانگریس پرجا دھونی بس یاترا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ و حلقہ کے پارٹی امیدوار سدارامیا نے اس خیال کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومتوں نے ترقیاتی اور فلاحی کاموں کو نظر انداز کرکے 40فیصد کمیشن پر زور دیا جس سے ریاست کے تمام افراد واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پینے کے پانی کی تکلیف دو ر کرنے اور کسانوں کی فصلوں کو بچانے جب مقامی منتخب عوامی نمائندوں نے ان کے پاس کے سوی ویلی منصوبہ کو پیش کیا تو فوراً منظوری دے کر کروڑوں روپئے منظور کئے گئے جس کی وجہ سے آج تمام دیہاتوں کے تالاب سیراب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کولار اسمبلی حلقہ سے ہی مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بی جے پی اور جنتادل (ایس) انہیں شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ لیکن اس کی وجہ پروا ہ نہیں کریں گے۔ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام حلقوں میں کانگریس کو جیت دلانے کا رکن محنت کریں گے۔ اس موقع پر کانگریس کے جنرل سکریٹری سرجے والا، سابق مرکزی وزیر کے ایچ منی اپا ہری پرساد رام لنگا ریڈی، رکن کونسل نصیر احمد،رمیش کمار سرینواس گوڈا ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links