ایف ڈی اے ملازمت سے سیول جج عہدہ پر فائز ہنسورو کی ایچ آر ہیما کا کارنامہ، دوسروں کیلئے مثال

RushdaInfotech January 25th 2023 urdu-news-paper
ایف ڈی اے ملازمت سے سیول جج عہدہ پر فائز ہنسورو کی ایچ آر ہیما کا کارنامہ، دوسروں کیلئے مثال

ہنسورو:24جنوری(محمد رفیق)کورٹ میں فرسٹ ڈویژن اسسٹنٹ کے طور پر خدمت انجام دینے والی ایک خاتون اڈوکیٹ نے جج کا عہدہ حاصل کرکے دوسروں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ اطلاع کے مطابق جے ایم ایف سی عدالت میسور میں ایف ڈی اے ہنسور وتعلقہ مردور ہسور کی رہنے والی ایچ آر ہیما نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ہنسورو میسورومیں بطور اڈوکیٹ ایچ آر ہیما گزشتہ 5سال سے خدمت انجام دے رہی تھیں۔ ایف ڈی اے امتحان میں کامیابی کے بعد وکیل کا پیشہ ترک کرکے عدالت میں ہی ایف ڈی اے مقرر ہوئیں۔ تاہم جج کے عہدہ پر فائز ہونے کے مصمم ارادہ کے ساتھ دوسری مرتبہ کوشش سے کامیاب ہوکر سیول جج کے عہدہ کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔ ہیما نے سینٹ جوسف اسکول ہنسور میں 9ویں جماعت میں تعلیم حاصل کی اور مہاراجہ کالج میسور میں ایل ایل بی ڈگری حاصل کرکے اب یہ باوقار عہدہ حاصل کیا ہے۔


Recent Post

Popular Links