اخبارات میں سرخیاں بنانے کے مقصد سے دائر کی جاتی ہیں ایسی درخواستیں یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے دیا ردعمل

RushdaInfotech January 25th 2023 urdu-news-paper
اخبارات میں سرخیاں بنانے کے مقصد سے دائر کی جاتی ہیں ایسی درخواستیں  یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے دیا ردعمل

لکھنؤ:24 جنوری (ایجنسی)اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے-2018میں الور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران آدتیہ ناتھ کے مبینہ قابل اعتراض بیان کے سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، عدالت نے کہا کہ ایسی درخواستیں اخبارات میں سرخیاں بنانے کے مقصد سے دائر کی جاتی ہیں - عدالت اتر پردیش کے نوال کشور کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی- درخواست میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا- اہم بات یہ ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے بھی درخواست گزار پر5000روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا- درخواست گزار کے مطابق، آدتیہ ناتھ نے23نومبر2018کو الور میں ایک انتخابی تقریر میں ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی- سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے پہلے درخواست گزار نے ضلعی عدالت میں وزیر اعلیٰ کی تقریر کے خلاف شکایت دائر کی تھی جسے خارج کر دیا گیا-


Recent Post

Popular Links