سرجیکل اسٹرائک سے متعلق بیان پر کانگریس رہنما کا ردعمل دگ وجے سنگھ کی رائے کے ساتھ متفق نہیں ہوں:راہل گاندھی

RushdaInfotech January 25th 2023 urdu-news-paper
سرجیکل اسٹرائک سے متعلق بیان پر کانگریس رہنما کا ردعمل دگ وجے سنگھ کی رائے کے ساتھ متفق نہیں ہوں:راہل گاندھی

جموں:24 جنوری (یو این آئی) سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی دگ وجے سنگھ کے سرجیکل سٹرائیکس کے متعلق بیان سے متفق نہیں ہے - انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے اور جو وہ کرتے ہیں اس کا ثبوت نہیں مانگا جانا چاہئے -ان کا کہنا تھا کہ یہ دگ وجے سنگھ کی ذاتی رائے ہے پارٹی کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے -موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا-انہوں نے دگ وجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرئیکس کے متعلق بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ دگ وجے سنگھ جی نے جوکہا ہے اس سے میں اتفاق نہیں کرتا، ہمیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں ہمیں اس کا ثبوت نہیں مانگنا چاہئے ’-ان کا کہنا تھاکہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے پارٹی کو اس رائے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ’-مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہماری پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اس میں تانا شاہی نہیں ہے اس میں ہر معاملے پر گفت شنید ہوتی ہے -کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ پنڈتوں کی اس وفد نے شکایت کی کہ بی جے پی ہمیں ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے ’-ان کا کہنا تھاکہ پنڈتوں نے مجھے بتایا کہ ہمارے لئے جو کچھ کیا گیا وہ کانگریس نے منموہن سنگھ جی کے دور اقتدار کے دوران کیا گیا-پنڈتوں نے مجھ سے ان کے مسائل پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے کی استدعا کی-انہوں نے کہا کہ ایک لیڈر کے بیان سے یاترا متاثر نہیں ہوسکتی -ان کا کہنا تھاکہ یاترا نے دو نظریوں کو واضح کیا اور اس یاترا نے ملک کے بیانیے کو تبدیل کر دیا’-ایک سوال کے جواب میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے لہٰذا سیاسی باتیں ہوں گی-انہوں نے کہاکہ جب مجھ سے پنڈ وفد ملی اور انہوں نے اپنے مسائل اٹھائے تو مجھے بھی ان کے مسائل کو اجا گر کرنا ہے-اس سوال کے جواب کہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی اپنی شبیہ کو بحال کرنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں، تو ان کا جواب تھاکہ بی جے پی نے میری شبیہ خراب کرنے میں ہزاروں کروڑ روپے خرچ کئے لیکن وہ سب کار گار ثابت نہیں ہوسکا-بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈروں کا ماننا ہے کہ اقتدار اور پیسے سے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ سچ ہمیشہ تاباں ہوتا ہے ’-دفعہ370کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف لیڈر نے کہاکہ اس پر کانگریس کا واضح موقف ہے اور اس سلسلے میں ہماری قرار داد کا مطالعہ کریں ’-جموں وکشمیر میں یاترا کیلئے سکیورٹی بند وبست کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے مجھے امید ہے کہ وہ اس کو اچھی طرح سے انجام دیں گے-راجناتھ سنگھ کے یاترا کے ایک بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر راہل گاندھی نے کہاکہ ایک یاترا جو ملک کے لوگوں کو جوڑتی ہے کیسے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا سکتی ہے میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں ’-انہوں نے کہا کہ یاترا کا مقصد بھارت کو جوڑنا ہے اور جو ماحول ملک میں بی جے پی اور آر ایس ایس نے پھیلایا ہے اس کے خلاف کھڑا ہونا ہمارا مقصد ہے -ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں ریاستی درجہ جلد سے جلد بحال ہونا چاہئے اور یہاں اسمبلی بھی بحال ہونی چاہئے -


Recent Post

Popular Links