”ملک کا آئین سپریم ہے پارلیمنٹ نہیں“ جسٹس لوکر کا نائب صدر دھنکھڑ کو جواب

RushdaInfotech January 25th 2023 urdu-news-paper
”ملک کا آئین سپریم ہے پارلیمنٹ نہیں“ جسٹس لوکر کا نائب صدر دھنکھڑ کو جواب

نئی دہلی-24 جنوری (ایجنسی)نائب صدر جگدیپ دھنکھڑکے ریمارکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مدن بی لوکر نے کہا کہ ہندوستان کا آئین سب سے سپریم ہے- لائیو لاء کے منیجنگ ایڈیٹر منو سیباسٹین کو ایک انٹرویو میں جسٹس لوکر نے کہاکہ ہندوستان کا آئین سپریم ہے، عدلیہ، ایگزیکٹو، پارلیمنٹ سپریم نہیں ہے- دراصل نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے-جسٹس لوکر نے کہا کہ آئین نے عدلیہ کو یہ جانچنے کا کام سونپا ہے کہ آیا مقننہ کی طرف سے بنایا گیا کوئی قانون آئین کے خلاف ہے،جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہو- اور یہ عدالت اس کی انکوائری کر سکتی ہے- سپریم کورٹ نے کمیشن کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا دھنکھڑ کے مطابق، چونکہ99ویں آئینی ترمیم، جس نے این جے اے سی کیلئے راہ ہموار کی تھی، کو پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا- کثرت رائے سے منظور کیا گیا، جسے سپریم کورٹ کے ذریعہ مسترد نہیں کیا جاسکتا تھا-نائب صدر نے بنیادی ڈھانچے کے نقطہ نظر پر بھی سوال اٹھایا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے این جے اے سی کو ختم کرنے کیلئے لاگو کیا تھا-


Recent Post

Popular Links