ملک میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران 11ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسوں کی تصدیق

RushdaInfotech January 25th 2023 urdu-news-paper
ملک میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران 11ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسوں کی تصدیق

نئی دہلی:24 جنوری (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آئے اور باقی ریاستوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.30 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیس کم ہو کر 1931 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران 90 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوئے، جس کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44149436 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک مریض کی کورونا وائرس کے انفیکشن سے موت ہوئی ہے جس سے اموات کی تعداد 530737 ہو گئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔قومی درالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے اس وبا سے اب تک 1980813 / افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک 26522 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔جنوبی ہندوستان کے کیرلا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ایکٹو کیس کم ہو کر 1210 پر آ گئے ہیں، جبکہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 6756690 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71573 پر برقرارہے۔کرناٹک میں 12 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد 163 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4032244 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 40309 پر مستحکم ہے۔
اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا کے سات ایکٹیو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 117 ہو گئی ہے۔ اس دوران 13 افراد کی صحت یابی کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7988530 ہو گئی ہے اور ریاست میں اموات کا اعدادشمار 148420 ہے۔بہار میں پچھلے 24 گھنٹے میں چار فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 839100 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک کل 12303 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔


Recent Post

Popular Links