اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech January 24th 2023 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

پر نام بٹ میں کل ہندجلسہئ مظاہرہ قرأت القرآنِ کریم
پرنام بٹ (راست) قاری ضیاء الرحمن اور ادارہئ دار التجویدوا لقرأت پرنامبٹ کی جانب سے پی۔اے۔ بی فنکشن ہال، چار مینار گلی، پرنامبٹ میں انشاء اللہ26جنوری بروز جمعرات دوپہر 3بجے سے بعد نما زِ عشاء تک مظاہرہ قرأت کا جلسہ منعقد ہوگا۔جلسہ کی صدارت استاذ القراء مولانا قاری محمد علی خان کریں گے اور ملک کے معروف قراء کرام و علمائے عظام تشریف لاکرتلاوت ِ کلام پاک کو اپنی پر سوز آواز میں سُناکرسامعین کومحظوظ فرمائیں گے۔ تمام برادران ِ اسلام سے التماس ہے کہ اِس نورانی محفل میں شامل ہوکر ثواب دارین حاصل کریں، مستورات کیلئے مرحوم جلڈیکار اسلم صاحب کے مکان میں انتظام کیا گیا ہے-
مزید معلومات کے لئے 9025220130پر رابطہ قائم کریں -
آج تقریب رسم رونمائی ”سبیل جنتری“2023
بنگلورو(راست) 24 جنوری بروز منگل بمقام اردو ہال،حمیدشاہ کمپلیکس، بنگلورو صبح 10 تا دوپہر 2بجے تقریب رسم رونمائی سبیل جنتری مع کیلنڈر 2023 ء اور اجلاس بعنوان علمائے ملت رابطہ مع اعزازات ذمہ داران مساجد منعقد ہے - صدارت امیر شریعت حضرت مولانا صغیر احمدصاحب رشادی کریں گے - مہمانان خصوصی مولانا سید مصطفی رفاعی صاحب ندوی مولانا خواجہ معین الدین صاحب رشادی، ڈاکٹر مولانا محمد مقصود عمران صاحب رشادی، مولانا افتخار احمد صاحب قاسمی، مولانا ریاض احمد صاحب رشادی اور مولانا محمد وحیدالدین خان صاحب عمری ہوں گے -ان کے علاوہ مختلف سیاسی وملی رہنماشرکت کریں گے - تمام سے شرکت کی گزارش ہے -
مجلس تفسیرقرآن کریم
بنگلورو(راست) آج بروز منگل 24 جنوری بعدنماز مغرب مسجد ام الخیر بانسواڑی بنگلور میں کئی مہینوں سے تفسیرقرآن کریم کا بابرکت سلسلہ جاری ہے -جس میں مفسرقرآن مولانا محمدادریس القاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر، تفسیر بیان فرماتے ہیں، برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے -نوٹ: خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے -(ادارہ قرآن سنٹر،بنگلور)
جشن ِ یومِ جمہوریہ اورجلسہ دستار بندی
وانمباڑی (راست) 26جنوری بروز جمعرات بوقت صبح 10.30بجے مدرسہ عثمان بن عفان (متصل مسجد قدوسیہ، نیتاجی نگر، وانم باڑی) میں جشن یوم ِ جمہوریہ،سالانہ جلسہ دستار بندی اور افتتاح ِ تعمیر نوعمل میں آئیگا۔”ہندوستان جمہوری ملک ہے“ عنوان پر مولانا مفتی سبیل احمد قاسمی کا خطاب ہوگا،مولانا مفتی محمد طاہر صاحب (خلیفہ مجاز حضرت اقدس فقیہ الامت مفتی محمود حسن گنگوہی و مفتی مظاہر العلوم سہارنپور) کے بدست حافظ قرآن کی دستار بندی،تعمیر جدید کا افتتاح اور اصلاحی بیان ہوگا۔اسی دن بعد نماز مغرب افتتاحی تقریب مسجد ِتعمیر نومسجد اسماعیل (نزد آدرش اسکول)، قلعہ، وانم باڑی عمل میں آئے گی۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے -
جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں جشن یوم جمہوریہ
بنگلورو (راست)جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بنگلور میں 26 جنوری بروزجمعرات صبح 10بجے جشن یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے،صدارت شیخ سراج صاحب کریں گے - مہمان خصوصی ہاویری ضلع کے کانگریس لیڈر جاوید احمد جامعہ کی طالبات اور اراکین کے ساتھ قومی جھنڈا لہرائیں گے مہمانان اعزازی صدام بنشنکری ہوں گے -اس موقع پر مفتی محمدشاکر صالح قاسمی اور مفتی محمد عمران صاحب قاسمی،امام وخطیب جامع مسجد وائٹ فیلڈ کا خطاب ہوگا- تمام سے شرکت کی گزارش ہے -(محمدانورعلی رشادی سعودی واراکین جامعہ)
میل وشارم میں محفل مظاہرہئ قرأت نعتیہ پروگرام
وانمباڑی (راست)اسلامیہ ویلفیر اسوسی ایشن میل وشارم کی جانب سے 25 جنوری بروز چہارشنبہ شب کے 9 بجے بمقام سٹی زن نرسری وپرائمری اسکول پلے گراؤنڈ،ایس ایچ اے گلی، میل وشارم مظاہرہئ قرأت اور نعتیہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے -صدارت مولانا قاری محمدعلی خان کریں گے -مہمانان خصوصی متولیان شہرپاکتنی عرفان احمد،گرامنی احمد جمال، ساہوکار ارشاد احمد ہوں گے - قاری ضیاء الرحمن پرنام بٹ محمدامتیاز احمد رشادی، محمد عامرصاحب وشارمی، محمدنظام الدین ودیگر حضرات نعتیہ کلام پیش کریں گے - نظامت قاری رضوان بیگ شمسی بنگلور کریں گے -تمام سے شرکت کی گزارش ہے -(اے -ابراہیم خلیل اللہ صدر)


Recent Post

Popular Links