کسپاٹا ملباگل کی جانب سے بی ای او کے ہاتھوں اردو کیلنڈر کا اجرا
ملباگل -23 جنوری (راست) سرکاری ملازمین بھون ملباگل میں تعلقہ کے بی ای او گنگا رامائیا کی زیر نگرانی اور انہی کے ہاتھوں اردو کیلنڈر کا اجراء عمل میں آیا۔آغاز قرأت پاک سے ہوا، جس کو ذاکر اللہ شریف نے پڑھا۔ نعت خوانی اردوسی آرپی ملباگل حشمت النساء نے کی۔ نظامت کے فرائض سید امتیاز حسین نے انجام دئے -بی ای او نے اپنی صدارتی تقریر میں اسکولوں کی فلاح و بہبودی میں SDMCصدر و اراکین اور والدین کی شمولیت پر زور دیا۔ملباگل بی آر سی کوآرڈی نیٹربولیں صاحب نے بچوں کی تعلیم پر زور دیا تاکہ بچوں کی دوستانہ ماحول میں ہمہ جہتی نشوونما ہو سکے اور بچوں کے روشن مستقبل کی تشکیل میں استاد کا کردار پر بھی فوقیت دی گئی- بعد ازاں کسپاٹا کے صدر وینکٹ گری یپا نے تمام حاضرین اساتذہ کے مسائل کو سنتے ہوئے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے مدرسہ کی عمارت”کمپاؤنڈ“پانی کی فراہمی اور فرنیچر کی فراہمی کو بہم پہنچانے کا تیقن دلایا۔ نائب صدر امتیاز حسین کی جانب سے ہر مدرسہ کو پینے کے پانی کا کیان تقسیم کیا گیا-جلسہ میں کولار ضلع کساٹاکے نائب صدر اوبلا ریڈی، تعلقہ کے نائب صدر بھاسکر ریڈی،ملباگل کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر سری راما منجو،کٹر ملا کرشنا،اشوک،کرشنیا،پدمما،ذاکر اللہ شریف،محمد نیاز ڈائریکٹر،مجاہد پاشاہ،اللہ بخش، کوثری بیگم اور تعلقہ کے تمام اردو اسکولوں کے میر معلمین شریک تھے- سید امتیاز حسین کے تشکر پر جلسہئ اختتام کو پہنچا-