مرکز میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے سی پی آئی مہم چلائے گی:سندریش

RushdaInfotech January 24th 2023 urdu-news-paper
مرکز میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے سی پی آئی مہم چلائے گی:سندریش

کے جی ایف-23جنوری(سالارنیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) کے ریاستی سکریٹری سائی سندریش نے بتایا کہ کے جی ایف اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی پارٹی کے امیدوارکو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت حلقہ سے پارٹی کے رہنما اڈوکیٹ جیوتی بسواسیدار ہوں گے -یہاں پارٹی دفترمیں کولار اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدواروں کے انتخاب کے تعلق سے طلب کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندریش نے یہ جانکاری دی- انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں ملک کی اقتصادی حالت گرتی جارہی ہے اور ملک کی اقتصادیت پر 14 صنعت کاروں کا قبضہ ہے - انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نجی کارپوریٹ کمپنیوں کے حق میں کام کررہی ہے جس کی وجہ سے حکومت مالداروں کے حق میں ہے اور حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے آر ایس ایس کے دباؤ میں آکر عوام مخالف پالیسیاں اپنارہی ہے - انہوں نے ریاستی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت ضلع سطح پر اتسواکا انعقاد کررہی ہے جو ضلع سطح پر موجود مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے-سندریش نے کہاکہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے پارٹی کی جانب سے عوام میں مسلسل بیداری لانے کاکام کیا جائے گا اورتمام سکیولر پارٹیوں کا دفاتر قائم کرکے بی جے پی کو شکست دینے کی راہ ہموار کی جائے گی- انہوں نے بتایا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں سکیولر ووٹ تقسیم نہ ہوں اس کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے -انہوں نے بتایا کہ سی پی آئی کے ریاست میں 20/ اسمبلی حلقوں میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اگر بی جے پی کے خلاف اتحاد قائم ہوا تو صرف 6 نشستوں پر مقابلہ کیا جائے گا-اجلاس میں شیوکمار،رنجیت کمار سنت مرارجی منی وتن ودیگر حاضر رہے -


Recent Post

Popular Links