جنتادل (ایس) کارکن نے بی جے پی کارکن کاہاتھ کاٹ دیا

RushdaInfotech January 24th 2023 urdu-news-paper
جنتادل (ایس) کارکن نے بی جے پی کارکن کاہاتھ کاٹ دیا

سکلیشپور-23جنوری(جمیل احمد) اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی تعلقہ میں انتخابی تشدد کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت تعلقہ کے بالوپیٹ کے قریب ہسوگاؤلی گاؤں میں جنتادل (ایس) کے ایک کارکن نے بی جے پی کارکن کا ہاتھ کاٹ ڈالا- اطلاع کے مطابق گاؤں میں بی جے پی کارکن گرو اور جنتادل (ایس) کارکن رمیش کے درمیان سیاسی بحث چھڑ گئی جس کے دوران رمیش نے تیزدھار ہتھیار سے گروکا ہاتھ کاٹ دیا - شدید زخمی گرو کو ہاسن کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے -اس سلسلہ میں ملزم کو گرفتارکرنے میں پولیس پرتاخیرکا رویہ اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کارکنوں نے خبردارکیا کہ اگر ملزم کو فوراً گرفتار نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج شروع کیا جائے گا-


Recent Post

Popular Links