”ڈپٹی کمشنر کے قدم،گاؤں کی جانب“ پروگرام سے کئی مسائل حل:منجوناتھ
ہنسورو-23جنوری(محمدرفیق) رکن اسمبلی ایچ پی منجوناتھ نے کہاکہ گزشتہ 15سال سے وہ رکن اسمبلی ہیں لیکن آج تک کسی بھی ڈپٹی کمشنر نے اس گاؤں کا دورہ کرنے کو ضروری نہیں سمجھا- تعلقہ کے ہنگوڑو ہوبلی نیرلاکپے گاؤں میں ضلع ڈپٹی کمشنر کے قدم گاؤں کی جانب پروگرام کے دوران 255/ افراد کو تقرری نامے 20 ہاڈی کے مستفیدین میں تقسیم کرتے ہوئے منجوناتھ نے اس خیال کا اظہار کیا - انہوں نے کہاکہ ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے والے افسروں میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندر ابھی ایک ہیں آج اس پروگرام کے ذریعہ بے شمار مسائل حل ہوئے ہیں - انہوں نے کہاکہ اس علاقہ میں بے شمار مسائل موجود ہیں، جنگلی جانوروں اور انسانوں کے درمیان معر کے زیادہ ہوگئے ہیں - ریلوے بریگیڈ کاکام باقی ہے -جس کا سکہ ودیگر کام کے سلسلہ میں حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے - اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا نے کہاکہ پروگرام میں چند مسائل کو حل کیا گیا ہے -بقیہ کو 15 دنوں کے اندر حل کرنے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے -پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر رچی بندیا،تحصیلدار ڈاکٹر اشوک، ای او او تعلقہ پنچایت اڈمنسٹریٹر نندا، بی ای او راجنا حاضر رہے -